پاکستان اور برطانیہ کے مابین 8سال بعد تجارتی مذاکرات
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-32
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زاید ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اور برطانیہ سرمایہ کاری
پڑھیں:
ایگزم بنک کی ریکوڈک میں 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری ‘روز گار بڑھے گا: امریکی سفیر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ایگزم بینک دوطرفہ شراکت داری کے تحت بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے پر 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، جس کے نتیجے میں امریکا اور پاکستان میں ہزاروں افراد کو روزگار میسر ہو گا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بنک نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے میں کان کنی اور اہم معدنیات میں تعاون کے لیے حال ہی میں 1.25 ارب ڈالر مالی سرمایے کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔ آنے والے برسوں میں ایگزم بنک کے مالی تعاون کے منصوبے تحت ریکوڈک کان کی تعمیر اور انتظام کے لیے دو ارب ڈالر کے اعلیٰ معیار کے امریکی معدنیات کے آلات اور درکار خدمات پاکستان کو فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کے تحت ایک اندازے کے مطابق امریکا میں 6 ہزار اور بلوچستان پاکستان میں 7 ہزار 500 روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ ریکورڈن منصوبہ کان کنی کے لیے بطور ماڈل پروجیکٹ ہوگا جو امریکی ایکسپورٹرز کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مقامی کمیونیٹیز اور شراکت داروں کو روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی خوش حالی کے سود مند ثابت ہوگا۔