Express News:
2025-12-13@06:48:15 GMT

8 سال بعد پاک برطانیہ ترقیاتی مذاکرات کا نیا دور شروع

اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT

اسلام آباد:

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا، تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تعاون اور سماجی شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاک برطانیہ اقتصادی تعلقات میں نمایاں بہتری ہوئی ہے ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور ترقیاتی تعاون  پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200سے زائد ہو چکی ہے جس کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ تجارتی حجم 5.

5بلین پاؤنڈ سے تجاوز کرگیا ہے، فریقین نے اس اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

بیرونیس چیپ مین اور  وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے پاک یو کے ایجوکیشن گیٹ وے کے اگلے مرحلے کا افتتاح بھی کیا۔ دونوں ممالک نے صحت، تعلیم، آبادی اور ماحولیاتی استحکام کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب  سے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی،نجکاریاور غیر ملکی سرمایہ کاری پرگفتگو ہوئی۔ اورنگزیب نے کہا  حکومت سرمایہ کاری کی راہ  میں حائل  رکاوٹوں کو دور کر رہی ہے،کلی معیشت کے استحکام کو برقرار رکھنا اور اسے سرمایہ کاری و برآمدات پرمبنی نمو میں تبدیل کرنا ناگزیر ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری

پڑھیں:

وزیر مملکت طلال چوہدری، برطانوی وزیر ملاقات، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے وزیر مملکت (بین الاقوامی ترقی اور افریقہ) بیرونس چیپ مین آف ڈارلنگٹن نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اپسکیل پروگرام کے تحت سنگین جرائم سے نمٹنے اور افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی سمیت سیکیورٹی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اپسکیل پروگرام کے ذریعے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیکیورٹی اور جرائم سے نمٹنے کے تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔بیرونس چیپ مین آف ڈارلنگٹن نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ایمیگریشن تعاون میں پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور امیگریشن کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  •  پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہو گیا : حکام  
  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین 8سال بعد تجارتی مذاکرات
  • پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا
  • ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
  • مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال فوری ختم کرنے کا اعلان
  • وزیر مملکت طلال چوہدری، برطانوی وزیر ملاقات، اہم امور پر گفتگو
  • پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت
  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین ترقیاتی مذاکرات، دو طرفہ تجارت میں اہم پیش رفت
  • اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو