مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات‘ تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-12
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ اور تعلیمی تحقیق میں ڈچ تعاون کے فروغ اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے نیدرلینڈ کے سفیر کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آلو کی بہتر پیداوار کے لیے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور حوصلہ افزائی ہے، پاکستان اور نیدرلینڈ کے باہمی تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتا ہے، پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
پنجاب میں خوش آمدید پر بلاول بھٹو، مریم نواز کے مشکور
— فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں خیر مقدم پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ محترمہ وزیرِ اعلیٰ، آپ کے پُرخلوص استقبال اور مثبت رویّے کا شکریہ۔
خیال رہے کہ حال ہی میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے پنجاب کا دورہ کیا، جس پر مریم نواز نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔