بھارتی کرکٹ میں کرپشن کی گونج، 4 کرکٹرز معطل
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
بھارتی کرکٹ میں کرپشن کی گونج سنائی دینے لگی جس پر 4 کرکٹرز کو معطل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چاروں کرکٹرز کے خلاف گوہاٹی کی کرائم برانچ میں ایف آئی آر بھی کاٹ دی گئی ہے۔
کرکٹرز پر کرپشن کے الزامات ڈومیسٹک کرکٹ میں سامنے آئے۔ آسام کرکٹ ایسوسی ایشن نے 4 کرکٹرز کو مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہونے پر معطل کر دیا۔
آسام کرکٹ ایسوسی ایشن نے پریس ریلیز کے ذریعے کھلاڑیوں کی معطلی کا اعلان کیا۔
سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے پر کرکٹرز کو معطل کیا گیا ہے۔ مشتاق علی ٹرافی 26نومبر سے 8 دسمبر تک منعقد ہوئی۔
ڈومیسٹک کرکٹرز میں امیت سنہا، ایشان احمد، امن تریپاٹھی اور ابھیشک ٹھاکری شامل ہیں۔
آسام کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کرکٹرز نے آسام ٹیم کے موجودہ کرکٹرز کو اکسایا اور اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا نے کہا کہ کرکٹرز کو کسی بھی سطح پر کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی، کرکٹرز تحقیقات کے نتیجے تک معطل رہیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرکٹرز کو
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔