Nawaiwaqt:
2025-12-13@08:29:06 GMT

پی ایس ایل کا جادو امریکا میں! قومی کرکٹرز نیویارک روانہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT

پی ایس ایل کا جادو امریکا میں! قومی کرکٹرز نیویارک روانہ

لندن کے بعد نیویارک میں شیڈول پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کیلئے قومی کرکٹرز امریکا چلے گئے۔پی ایس ایل کے روڈ شو میں شرکت کیلئے امریکا جانے والے کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، ابرار احمد، شان مسعود، سعود شکیل، فہیم اشرف اور صائم ایوب شامل ہیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو آج نیو یارک میں ہوگا، سوئنگ کے سلطان، سابق کپتان وسیم اکرم بھی آج رات نیویارک پہنچیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

پاکستان نے فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

لاہور:

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی نے اپنی قیادت میں این ڈی ایم اے کے زیر انتظام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کی جس میں ادویات، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔

طلحہ برکی کے مطابق پاکستان نے غزہ کے لئے مجموعی طورپر 26 امدادی کھیپیں روانہ کی ہیں، فلسطینی عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 2527 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مسلسل امدادی کوششیں ہمارے غیر متزلزل عزم اورتمام ملکی اوربین الاقوامی فلاحی اداروں کے ساتھ باہم اشتراک کی عکاسی کرتی ہے، این ڈی ایم اے کا شکر گزار ہوں جس نے امدادی سامان کی فوری روانگی کے لئے انتظامات کئے۔

 طلحہ برکی نے کہا کہ تمام فلاحی ادارے بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن بھی داد کی مستحق ہے جنہوں نے اس نیک مقصد کے حصول کے لئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہم فلسطین میں پائیدارامن، بہادر فلسطینی عوام کی سلامتی اوراستحکام کے لئے دعا گو ہیں، ہم دعا گو ہیں کہ یہ امدادی پرواز مصر کے راستے خیریت سے روانہ ہو اور امداد بغیر کسی تاخیر کے مستحقین تک پہنچے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل روڈ شو کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کیلئے روانہ
  • علامہ شبیر حسن میثمی کی اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقدہ "قومی علماء و مشائخ کانفرنس" میں شرکت
  • جادو ٹونہ نہیں، ترقی صرف محنت سے: شہباز شریف
  • گلوبل ڈویلپمنٹ فنانس کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیر خزانہ سعودی عرب روانہ
  • قومی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے امریکا سے مضبوط شراکت داری کے خواہاں ہیں، احسن اقبال
  • وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
  • پاکستان نے فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا
  • پاکستان کیجانب سے فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ