پاکستان کیجانب سے فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی نے کہا کہ پاکستان نے غزہ کیلئے 26 مرتبہ امدادی کھیپ روانہ کی اور فلسطینیوں کی ضروریات کے تحت 2 ہزار 527 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کوششیں ہمارے غیر متزلزل عزم اور فلاحی اداروں سے اشتراک کی عکاسی ہے۔ جبکہ تمام فلاحی ادارے بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن بھی داد کی مستحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیرانتظام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان میں ادویات، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی نے کہا کہ پاکستان نے غزہ کیلئے 26 مرتبہ امدادی کھیپ روانہ کی اور فلسطینیوں کی ضروریات کے تحت 2 ہزار 527 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کوششیں ہمارے غیر متزلزل عزم اور فلاحی اداروں سے اشتراک کی عکاسی ہے۔ جبکہ تمام فلاحی ادارے بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن بھی داد کی مستحق ہے۔ طلحہ برکی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اور امداد کی فراہمی کا سلسلہ مشترکہ اقدار، اسلامی اخوت اور اخلاقی ذمہ داری کا عکاس ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹن امدادی سامان روانہ فلسطینیوں کی نے کہا کہ روانہ کی
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔