آئی ایل ٹی 20 اُبھرتے کھلاڑیوں کیلئے سنہری دروازے کھول رہا ہے، ہربھجن سنگھ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
آئی ایل ٹی 20 اُبھرتے کھلاڑیوں کیلئے سنہری دروازے کھول رہا ہے، ہربھجن سنگھ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز
دبئی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے کمنٹیٹر اور بھارت کے لیجنڈری اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ لیگ خطے کے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو عالمی معیار کے پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے، جس سے گلف ممالک اور دیگر علاقوں میں کرکٹ تیزی سے پھل پھول رہی ہے۔
لیگ کے آغاز سے وابستہ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اس سال کا ایڈیشن مزید بہتر ہے کیونکہ سعودی عرب اور کویت کے کھلاڑی بھی مقابلے کا حصہ بن گئے ہیں۔ کرکٹ خطے میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سمیت ایمریٹس کرکٹ بورڈ اس ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ لیگ نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی اسٹارز کے ساتھ قیمتی تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع دے رہی ہے۔
ہربھجن سنگھ نے محمد وسیم، آیان خان اور وسیم اکرم کو امارات کے نمایاں ٹیلنٹ کے طور پر سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد وسیم ایم آئی ایمریٹس کے لیے ہمیشہ شاندار بیٹر رہے ہیں، جبکہ آیان خان (گلف جائنٹس) بہترین آل راؤنڈر اور باصلاحیت باؤلر ہیں۔ شارجہ واریئرز کے فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بہت تیز رفتار اسپیل کرواتے ہیں۔ مزید ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اصل بات صحیح وقت پر صحیح موقع ملنے کی ہے، اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 یہی موقع فراہم کر رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک مائنس ہوا تو کوئی بھی باقی نہیں رہے گا، حالات آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی آئی ایل ٹی 20: ڈیسرٹ وائپرز کی سنسنی خیز جیت ، سپر اوور میں گلف جائنٹس کو شکست ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا روومن پاؤل کی شاندار بیٹنگ،دبئی کیپیٹلز کی ابوظبی نائٹ رائیڈرز پر 83 رنز سے فتح آئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ئی ایل ٹی 20 ہربھجن سنگھ رہی ہے
پڑھیں:
نادرا میں بڑے عہدوں پر ملازمت حاصل کرنے کا سنہری موقع
ویب ڈیسک : نادرا کی جانب سے 3 اہم عہدوں پر ملازمت کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اسلام آباد اور گلگت بلتستن میں اہم پوسٹوں پر بھرتیاں کر رہا ہے۔ اس حوالے سے نادرا نے ملازمت کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ پوسٹس نادرا اسلام آباد، گلگت بلتستان کے دفاتر میں ہیں اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
1۔ ڈائریکٹر (کوالٹی منیجمنٹ)- اسلام آباد
اس پوسٹ کی ذمہ داریوں میں ترقیاتی اور آپریشن ٹیموں کے ساتھ ہم آہنگی، آڈٹ کا انعقاد، انتظامی رپورٹس کی تیاری، اور پیچیدہ ٹیسٹنگ ماحول میں QA ٹیموں کی نگرانی شامل ہے۔
2۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (کسٹمر سروسز ایگزیکٹو)- اسلام آباد
اس عہدے کی ذمہ داریوں میں اِن باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ کالوں کو ریسیو کرنے، سوالات اور طریقہ کار کے ساتھ صارفین کی مدد کرنے، اور اعلیٰ سروس کے معیار کو برقرار رکھنا شامل ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
خواہشمند امیدوار کو سائل کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کی مہارت کے ساتھ اردو اور انگریزی زبانوں پر عبور لازمی ہے۔ اضافی علاقائی زبانوں سے واقفیت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
3۔ ڈپٹی ڈائریکٹر (ویجیلنس)- گلگت بلتستان
اس پوزیشن کے امیدواروں کے پاس مضبوط تجزیاتی فیصلہ، فیلڈ اور دفتری کام کا انتظام کرنے کی صلاحیت، اور اندرونی اور بیرونی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ احتیاط سے ہم آہنگی کرنے کی مہارت ہونی چاہیے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے