WE News:
2025-12-08@12:49:52 GMT

قومی شناختی کارڈ پر پتا تبدیل کرانے کے لیے نئی ہدایات جاری

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

قومی شناختی کارڈ پر پتا تبدیل کرانے کے لیے نئی ہدایات جاری

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ پر موجودہ پتا تبدیل کرانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

مزید پڑھیں: نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف

ترجمان نادرا کے مطابق ادارے نے پتا کی تبدیلی کا طریقہ مزید سہل بنا دیا ہے تاکہ لوگ اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور تازہ ترین رکھ سکیں۔

انہوں نے واضح کیاکہ پتا تبدیل کروانے کے لیے شہریوں کو لازمی طور پر رہائش کا ایک معتبر ثبوت جمع کرانا ہوگا۔

پتے کی تصدیق کے لیے والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت والے پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہاؤسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا مستند کرایہ نامہ بھی ثبوت کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بہنوں کی عمر میں 10 ماہ کا فرق کیوں؟ نادرا نے خاتون کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کر دیا

نادرا کا کہنا ہے کہ شہری اپنی مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ملک بھر کے کسی بھی قریب ترین نادرا سینٹر میں جائیں، جہاں انہیں پتا کی تبدیلی سے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پتا تبدیلی قومی شناختی کارڈ نئی ہدایات جاری نادرا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پتا تبدیلی قومی شناختی کارڈ نئی ہدایات جاری وی نیوز شناختی کارڈ کے لیے

پڑھیں:

سیلاب سے معاشی نقصان مجموعی قومی پیداوار کے 9.5فیصد سے تجاوز کر چکا: مصدق ملک

اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی ادارہ برائے تحفظ قدرت (WWF) کے زیر اہتمام دریائے سندھ کی ڈولفن کے تحفظ کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلائو ہماری جانب سے پھیلائی جانے والی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے براہ راست نتائج ہیں۔ انہوں نے دریائے راوی کے پانی کے شدید آلودہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پانی اب زراعت کے لیے بھی قابل استعمال نہیں رہا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حالیہ سیلابوں کے باعث ہونے والا معاشی نقصان مجموعی قومی پیداوار کے 9.5فیصد سے تجاوز کر چکا ہے۔ تاہم ان موسمیاتی آفات کی انسانی قیمت اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہے۔  حکومت پاکستان WWF کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ کیسے تبدیل کروائیں؟ نادرا نے ہدایات جاری کر دیں
  • شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کروانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
  • نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتا تبدیل کرانے کےلیے ہدایات جاری کر دیں
  • نادراشناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے لئے ہدایات جاری
  • شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کا آسان طریقہ
  • کیا ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی اسکواڈ میں تبدیلی ہوگی؟ کپتان سلمان آغا نے بتادیا
  • پنجاب،  شادیوں میں ون ڈش پر سختی سے عمل کرانے اور بلند آواز میوزک پر کارروائی کا حکم
  • سیلاب سے معاشی نقصان مجموعی قومی پیداوار کے 9.5فیصد سے تجاوز کر چکا: مصدق ملک
  • الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ کو 31دسمبر تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت