بلوچستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے ایف سی بلوچستان کا اہم اقدام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
بلوچستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے اہم اقدام اٹھالیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیرِ اہتمام ضلع کوہلو میں شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) تھے۔
فٹبال ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور جذبہ قابلِ دید تھا۔
مہمانِ خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
مہمانِ خصوصی نے نوجوانوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ مثبت راستہ بھی فراہم کرتی ہیں۔
مقامی عمائدین کا ٹورنامنٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف سی کی سرگرمیاں عوام اور فورسز کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مضبوط بناتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں علاقائی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں مثبت رجحان کے فروغ کا باعث ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف سی بلوچستان
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔