شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ کیسے تبدیل کروائیں؟ نادرا نے ہدایات جاری کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے خواہشمند شہریوں کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق اب پتے کی تبدیلی کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پتہ کی تبدیلی کےلئے شہریوں کو لازما ً رہائش ثابت کرنے والا کوئی ایک مستند دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوگا۔
اس سلسلے میں والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت میں موجود رہائشی پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہاؤسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا تصدیق شدہ کرایہ نامہ بھی بطور ثبوت جمع کروایا جا سکتا ہے۔
شہری مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ ملک بھر میں قائم قریبی نادرا مرکز سے رجوع کر سکتے ہیں جہاں عملہ انہیں پتہ تبدیلی کا مکمل طریقہ کار فراہم کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بدین،جمعہ بازار میں بھتا وصولیوں کا انکشاف،شہری پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251206-11-12
بدین (نمائندہ جسارت )بدین میں کھوسکی روڈ پر لگنے والی جمعہ بازار میں بھتا خوری، دھمکیوں اور غیر قانونی وصولیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر ڈنڈا بردار گروہ ہر آنے والے موٹر سائیکل سوار سے جبری طور پر 50 روپے وصول کر رہا ہے بھتا نہ دینے کی صورت میں شہریوں کو موٹر سائیکل چوری، پیٹرول غائب ہونے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں شہریوں کے مطابق یہ گروہ 8 سے 10 افراد پر مشتمل ہے، جو ہمیشہ بازار میں موجود رہتا ہے۔ ان کے ہاتھوں میں ڈنڈے ہوتے ہیں جبکہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کے پاس چھپا ہوا اسلحہ بھی ہوسکتا ہے۔ بھتا وصول کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ وہ یہ رقم لغاری گاؤں کے ایک بااثر شخص اور کینٹ روڈ کے ایک سومرو کی ہدایت پر وصول کرکے انہیں پہنچاتے ہیں دوسری طرف میونسپل کمیٹی بدین، ضلعی کونسل اور ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس جمعہ بازار کے لیے کوئی این او سی جاری نہیں کی گئی، جس کے بعد یہ بازار مکمل طور پر غیر قانونی ثابت ہوتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ بازار ایک حساس علاقے کے قریب لگ رہی ہے، جہاں باہر سے آنے والے مشکوک افراد تاجر بن کر پہنچ رہے ہیں، جو بڑے سیکورٹی رسک کا سبب بن سکتا ہے شہریوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کے لیے اس غیر قانونی بازار کو فوری طور پر بند کیا جائے اور بھتا وصول کرنے والے گروہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔