ایک بیان میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں استحکام آئے گا اور اینٹی اسٹیٹ اور پاکستان کو میلی نگاہ سے دیکھنے والے اب سمجھ جائیں گے کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہے اور ہمارے سپاہ سالار کے ہوتے ہوئے دشمن نیست و نابود ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ و سربراہ میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) نشان امتیاز ڈاکٹر عشرت العباد خان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز اور ایئر چیف مارشل کی دو سال کی ملازمت میں توسیع کو ملک کے لئے نیک شگون اور ملک کا وقار بلند کرنے والے آرمی چیف سید عاصم منیر کی تقرری کو اہم سنگ میل قرار دیا ہے، ملک میں استحکام آئے گا اور اینٹی اسٹیٹ اور پاکستان کو میلی نگاہ سے دیکھنے والے اب سمجھ جائیں گے کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہے اور ہمارے سپاہ سالار کے ہوتے ہوئے دشمن نیست و نابود ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں اور اسی طرح ملک کی محب وطن جماعتیں بھی متحد و منظم ہیں، میری پہچان پاکستان کا ایک ایک کارکن اور میں اپنی جانب سے فیلڈ مارشل اور ائیر چیف کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، اب وہ جماعتیں جوریاست کے بجائے سیاست پر یقین رکھتی ہیں انہیں عوام قبول نہیں کریں گے، حکومت کی مزاکرات کی پیشکش کو قبول کرکے انتہا پسندانہ رویہ ترک کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار