کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کوچنگ سینٹر پر نیٹ بال ٹورنامنٹ کے آغاز سے شروع ہوئے۔
افتتاحی میچ روایتی حریفوں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمدخالد محمود مہمان خصوصی تھے۔
نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔ گیمز میں جمعہ کو تین کھیلوں کے مقابلے شروع ہوں گے۔
مردوں اور خواتین کے فٹبال ٹورنامنٹ کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم جبکہ مردوں اور خواتین کے شوٹنگ بال مقابلے پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کارساز، مردوں اور خواتین کے سیلنگ مقابلے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ پر شروع ہو جائیں گے۔
نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے پہلے ہی ہفتہ کو مزید تین کھیلوں کا مختلف میدانوں پر آغاز ہو گا۔
مرد اور خواتین کے باکسنگ مقابلے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس، مرد اور خواتین کے ہاکی مقابلے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس اور مرد و خواتین کے ٹینس مقابلے نیا ناظم آباد جیم خانہ ٹینس کورٹس پر شروع ہوں گے۔
واضح رہے کہ کراچی کے 23 مختلف مقامات پر 13 دسمبر تک جاری رہنے والے نیشنل گیمز میں 32 کھیلوں کے مقابلوں میں ملک بھر سے 9 ہزار سے زائد مرد اور خواتین ایتھلیٹس اور آفیشلز شرکت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب گیمز میں شرکت کے لیے صوبائی دستوں کی آمد جمعرات سے شروع ہو رہی ہے۔
سندھ کے محکمہ ثقافت کی جانب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔
پیرس اولمپک 2025کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی جمعرات کو کراچی پہنچ رہے ہیں۔
نیشنل گیمز کی روایتی اولمپک مشعل اور قائد اعظم ٹرافی جمعرات کو ہی میزبان سندھ کے حوالے کی جائے گی۔
دوسری جانب گیمز کے حوالے سے تیاریوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
نیشنل گیمز کے لیے میزبان سندھ کے دستک کے لیے چیف ڈی مشن اور ڈپٹی چیف ڈی مشن کا ابھی تک اعلان نہیں کیا جا سکا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور خواتین کے نیشنل گیمز گیمز کے
پڑھیں:
پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز ہو گیا
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشتگردی کے شعبے میں پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشق کا آغاز یکم دسمبر 2025 کو ہوا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مشق واریئر IX کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی، منگلا کورکے کمانڈر، پی ایل اے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف اور پاکستان و چین کے دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔مشق کا مقصد باہمی تعاون میں اضافہ، پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری حاصل کرنا ہے، مشق کا مقصد جدید جنگی تقاضوں سے متعلق بہترین تجربات کا تبادلہ ہے۔
بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی گاڑی پر حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق دونوں برادرممالک کے درمیان سالانہ بنیادوں پر ہونے والی انسداد دہشتگردی مشقوں کا نواں سلسلہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان واریئر IX مضبوط عسکری روابط کا عملی مظہر ہے، مشقیں خطے میں امن و استحکام اور سلامتی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی تجدید کرتی ہے۔
مزید :