پاکستان اور ایران کا ریلوے و تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
پاکستان اور ایران نے استنبول–تہران–اسلام آباد ٹرین کو رواں سال دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے، جسے علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قراردیا گیا۔
پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی، جس میں ایرانی کمرشل کونسلرکمالی مقدم بھی شریک تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی: بازگشت یا حقیقت؟
ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعاون اور ایک دوسرے کی مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکرکرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔
ملاقات میں پاکستان–ایران تجارت میں اضافے، باہمی درآمدات و برآمدات کے حجم میں توسیع اوراقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ تجارت میں اضافہ نہ صرف ریلوے ریونیو میں بہتری لائے گا بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں: لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم
ملاقات میں پاک ایران تجارت میں اضافے، باہمی درآمدات و برآمدات کے حجم میں توسیع اوراقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے اس موقع پر وزیرِ ریلوے کو ایران کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ایران میں زیارات کی سعادت حاصل کرنا ان کے لیے باعثِ شرف ہوگا، جبکہ دورے کے دوران ایرانی ریلوے نظام کا جائزہ لینا بھی ان کے ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقتصادی تعاون ایرانی سفیر برآمدات ٹرین حنیف عباسی درآمدات ڈاکٹر رضا امیری مقدم ریونیو زیارات وزیر ریلوے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقتصادی تعاون ایرانی سفیر برا مدات حنیف عباسی درا مدات ڈاکٹر رضا امیری مقدم ریونیو زیارات وزیر ریلوے حنیف عباسی کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
چیـف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطوں اور مشاورتی عمل کو ناگزیر قرار دیا گیا۔وزیر خارجہ نے مصر کی قیادت کی جانب سے پاکستان کے لیے نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور ابھرتے ہوئے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا.