مصری وزیرِ خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے آج آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خصوصاً دفاع اور سیکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور خطے میں امن و استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
#ISPR
Rawalpindi, 1 December, 2025
H.
During… pic.twitter.com/Mm23ufVVDg
— Pakistan Armed Forces News ???????? (@PakistanFauj) December 1, 2025
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دفاعی اور اسٹریٹجک شعبوں میں دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر مصری وزیرِ خارجہ نے مصر کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں اور پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں قریبی رابطوں اور اعلیٰ سطحی تبادلوں کے تسلسل پر بھی زور دیا گیا تاکہ ابھرتے ہوئے چیلنجز کا موثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر آرمی چیف پاکستان ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی سیکیورٹی عاصم منیر مصر وزیر خارجہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر ا رمی چیف پاکستان ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی سیکیورٹی
پڑھیں:
پاکستان اور مصر کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق: غزہ، کشمیر اور دہشتگردی پر مشترکہ مؤقف
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ محمد احمد بدر عبدالعاطی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی، معاشی، دفاعی اور ثقافتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم اور غزہ، کشمیر، افغانستان اور علاقائی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مصری وزیرِ خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے تاریخی، مذہبی اور دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت بڑھانے اور نئے تعاون کے شعبوں پر اتفاق ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ تجارت کا حجم 300 ملین ڈالر ہے، جسے بڑھانے کے لیے پاکستان مصر کو 250 بزنس ہاؤسز کی فہرست فراہم کرے گا جو 6 ماہ میں 500 تک بڑھا دی جائے گی۔ پاکستان مصر بزنس کونسل اور پاکستان مصر بزنس فورم قائم کیے جائیں گے، جن کا پہلا اجلاس اگلے سال قاہرہ میں ہوگا۔
انہوں نے الازہر یونیورسٹی کے لیے اسکالرشپس میں اضافے پر مصر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہاں پاکستانی علما کو انتہا پسندی کے خاتمے سے متعلق قرآن و سنت کی روشنی میں تربیت دی جائے گی۔ کہا کہ ہم جامعہ الازہر کو یہاں انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے انگیج کر سکتے ہیں۔
????LIVE: Joint Press Conference between the DPM/FM of Pakistan and FM of Egypt https://t.co/SwDM0PgBUq
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 30, 2025
مصری وزیرِ خارجہ نے اسلام آباد اور پشاور میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ ناگزیر ہے اور مصر پاکستان کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرے گا کہ کس طرح ایک جامع اور ہمہ جہت حکمتِ عملی کے ذریعے مصر نے دہشتگردی کو شکست دی۔
ان کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لیے صرف سیکیورٹی اقدامات نہیں، بلکہ سماجی اور معاشی پہلوؤں پر بھی کام کیا گیا۔ مصر پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مصری وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مصر نے پاکستان کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی کرانے میں کردار ادا کیا اور دونوں ممالک امن کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے اور فلسطین کی خود مختار ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
مصری وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور مصر جیو پولیٹیکل مفادات کے ساتھ ساتھ مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بھی مضبوطی سے جڑے ہیں، اور دونوں ممالک عالمی فورمز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
غزہ، کشمیر اور دہشتگردی مصر وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیرِ خارجہ محمد احمد بدر عبدالعاطی