اسلام آباد:

مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کے دورہ پاکستان کے دوران دوطرفہ تجارت،دفاعی، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور فلسطین کی صورتحال پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

 وزارتِ خارجہ کے مطابق عرب جمہوریہ مصر کے وزیرِ خارجہ،  نے29، 30نومبر 2025ء کو پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ دورہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر ہوا۔دورے کے دوران ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور اسحق ڈار کے مابین وزارتِ خارجہ میں ون آن ون ملاقات اور پھر وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، دفاعی، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ صحت کے شعبے میں تعاون، خصوصاً پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی پروگرام میں مصر کی معاونت پر بھی بات چیت ہوئی۔دوطرفہ کاروباری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پہلے مرحلے میں250اور دوسرے مرحلے میں500پاکستانی بزنس ہاؤسز کی ویزا سہولت کے لیے نشاندہی کی جائے گی۔پاکستان،مصر بزنس فورم آئندہ سال دوسری سہ ماہی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC)کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہوگا، جس کی مشترکہ صدارت دونوں وزرائے خارجہ کریں گے۔

دونوں ممالک نے 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں سینئر سطح کے سرکاری اجلاس منعقد کرنے اور دوطرفہ ادارہ جاتی میکنزم کو متحرک کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مصری وزیرِ خارجہ نے پاکستانی طلبہ کے لیے الازہر یونیورسٹی کے اسکالرشپس دگنا کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی۔ صدر نے پاکستان اور مصر کے تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ہر شعبے میں شراکت کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی استحکام اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

مصری وزیرِ خارجہ نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی  جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون، فوجی تربیتی روابط، سکیورٹی امور اور علاقائی استحکام پر بات چیت ہوئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔  

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔ 

لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ