وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی سے ملاقات—فائل فوٹو

دفترِ خارجہ نے مصری وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ مصری وزیرِ خارجہ نے 29 سے 30 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مصری وزیرِ خارجہ نے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ون آن ون اور وفد کی سطح پر ملاقاتیں کیں۔

دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی، معاشی، تجارتی، دفاعی تعاون پر جامع جائزہ لیا جبکہ صحت، تعلیم، ثقافت، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے میں مصر کے تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کا نجی شعبے کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق ہوا ہے، پہلے مرحلے میں 250 پاکستانی بزنس ہاؤسز کی فہرست مصر کو دی جائے گی۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں بزنس ہاؤسز کی تعداد 500 تک بڑھائی جائے گی، اس دوران پاکستان مصر بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ ہوا تاکہ تجارتی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان مصر بزنس فورم 2026ء کی دوسری سہ ماہی میں منعقد ہو گا، اس موقع پر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے مصر کا الازہر یونیورسٹی کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالر شپس کی تعداد دوگنی کرنے کا اعلان کیا۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر قائم خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق مصری وزیرِ خارجہ نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی، جس کے دوران دو طرفہ تعاون اور علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا، صدرِ مملکت نے مصر کے تعمیری سفارتی کردار کو سراہا۔

دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیرِ خارجہ نے ملاقات کی، جس میں دفاعی و سلامتی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

اس دوران عسکری تعاون، تربیتی پروگرامز اور خطےکی سلامتی کے لیے دونوں ممالک نے عزم کیا، مصری وزیرِ خارجہ کے دورے سے پاک مصر تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خارجہ کا

پڑھیں:

شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی

چولپون آتا (کرغزستان): ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں یکطرفہ پالیسیوں، بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کو موجودہ عالمی حالات میں ناگزیر قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کرغزستان کے سیاحتی شہر چولپون آتا میں جاری اجلاس کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم اور اس جیسے دیگر کثیرالجہتی فورمز کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیاں، ریاستوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور طاقت کا غیر قانونی استعمال بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانونی نظام کی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔

اگرچہ اسماعیل بقائی نے کسی ملک کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے ماضی میں بھی اسی نوعیت کے بیانات میں امریکا کی خارجہ پالیسی اور اس کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔

ایران 2023 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بنا تھا۔ یہ تنظیم چین اور روس کی قیادت میں قائم ایک اہم یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی فورم ہے، جس میں پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک شامل ہیں۔

وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سربراہ اجلاس میں علاقائی سلامتی، تجارتی روابط، اقتصادی تعاون اور رکن ممالک کے درمیان شراکت داری کے فروغ جیسے اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔

We are in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan, to participate in the meeting of the Council of Foreign Ministers of the Shanghai Cooperation Organization (SCO) Member States.

Iran attaches great importance to the SCO and similar multilateral arrangement, which represent a vital force for… pic.twitter.com/CCGd7mxcL8

— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) July 24, 2026

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر ہونے والی یہ ملاقاتیں خطے میں سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ