2025-12-01@07:28:07 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«بچہ کھلے مین ہول میں گر»:
شہرِ قائد میں گٹروں کے ڈھکن اکثر غائب ہوتے ہیں، تقریباً ہر سڑک پر کھلے مین ہول نظر آتے ہیں۔ یہی کھلے گٹر آئے روز جان لیوا حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ مختلف علاقوں میں ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار متعدد بار حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔ کراچی کے کسی نہ کسی محلے میں بچوں کے گٹر میں گرنے کا واقعہ مسلسل رپورٹ ہوتا رہتا ہے، اور اب تک کئی قیمتی جانیں ان کھلے گٹروں کی نذر ہو چکی ہیں۔ گزشتہ روز کراچی میں گلشنِ اقبال نیپا چورنگی کے قریب بھی ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 3 سالہ بچہ بغیر ڈھکن کے مین ہول میں گر کر لاپتا ہوگیا جس کا تاحال...
کراچی میں کھلے گٹروں کے باعث حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گلشنِ اقبال نیپا چورنگی کے قریب اتوار کی رات پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 3 سالہ بچہ بغیر ڈھکن کے مین ہول میں گر کر لاپتا ہوگیا۔ بچے کی شناخت ابراہیم ولد نبیل کے نام سے ہوئی ہے جو اہلِ خانہ کے ساتھ خریداری کے لیے آیا تھا۔ شاپنگ کے بعد باہر نکلتے ہی بچہ ہاتھ چھڑا کر بھاگا اور کھلے مین ہول میں جا گرا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی خوش قسمت بچی جو گٹر سے زندہ واپس نکل آئی ریسکیو اداروں نے رات بھر تلاش کا سلسلہ جاری رکھا تاہم بچے کا سراغ تاحال نہیں مل سکا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ان کے پاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر کے مصروف علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب گزشتہ رات کھلے مین ہول میں گر کر لاپتا ہونے والا بچہ صبح تک نہیں مل سکا، جس کی تلاش جاری ہے۔اتوار کی شب تقریباً گیارہ بجے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے خریداری کے بعد گھر لوٹتے ہوئے کمسن بچہ ابراہیم اپنے والد کا ہاتھ چھڑا کر بھاگا اور کچھ ہی فاصلے پر موجود بغیر ڈھکن والے گٹر میں جا گرا۔ اہلخانہ کے مطابق واقعہ چند لمحوں میں اس وقت پیش آیا جب بچے کے والد موٹر سائیکل پارک کر رہے تھے اور بچہ انہی کے پیچھے چلتے ہوئے اس کھلے مین ہول میں جا گرا جس کا ڈھکن غائب تھا۔حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اداروں نے...
کراچی: شہر کا ایک اور بچہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت کا شکار ہوگیا ۔ گلشن اقبال نیپا پل کے قریب معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے ایک کمسن بچہ کھلے گٹر میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ایدھی بحری خدمات کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور بچے کی تلاش کا عمل شروع کیا ۔ اس ہی دوران ماں اپنے لخت جگر کو بچانے کی اپیل کرتی رہی اور جائے وقوعہ پر دہائیاں دیتی رہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق تین سے چار سالہ بچہ اپنے والدین کے ساتھ ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے باہر نکلا تھا کہ والدین کا ہاتھ چھڑا کر اچانک بھاگ گیا اور قریب موجود گٹر پر جا کر کھڑا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکھن تھانے کی حدود لانڈھی بھینس کالونی جمعہ حمایتی گوٹھ میں ڈھائی سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت سمیرولد عامر کے نام سے ہوئی ہے جو اسی علاقے کا رہائشی تھا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سمیر گھر کے قریب کھیلتے ہوئے اچانک لاپتا ہوگیا تھا، جس کے بعد اہلِ محلہ اور رشتے داروں نے تلاش شروع کی۔ کئی گھنٹوں کی جستجو کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ بچہ علاقے میں موجود ایک کھلے گٹر میں گر گیا تھا۔ پولیس اور مقامی افراد نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نکالا اور ضابطہ کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ حکام کا...
کراچی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھلے مین ہول میں گر کر 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، بچہ اپنے بھائی کے ساتھ چپس فروخت کر کے گھر واپس جا رہا تھا۔جمشید کوارٹر میں کھلا ہوا مین ہول، جس میں روزی کما کر گھر لوٹنے والا 6 سال کا علی ایسے گرا اور ایسے ڈوبا کہ پھر اس کی لاش ہی باہر آئی۔اس کے ساتھ چلنے والا چھوٹا بھائی عبید خوف کے عالم میں دیکھتا ہی رہ گیا۔واقعے کے بعد علاقے کے رکنِ سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔معصوم بچے کی ہلاکت پر رشتے دار اور علاقہ مکین بھی مشتعل دکھائی دیے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر ماضی میں غفلت برتنے...
شہر قائد کے علاقے جمشید روڈ پر کھلے مین ہول میں گر کر محنت کش بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشید روڈ پر قائم پیٹرول پمپ کے سامنے گٹر کا ڈھکن نہ ہونے اور اندھیرے کی وجہ سے بچہ اندر گرا اور جاں بحق ہوگیا۔ بچے کے گٹر میں گرنے کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین جمع ہوئے جبکہ ریسکیو حکام نے لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا اور سڑک بند کر کے احتجاج کیا۔ پولیس کی کارروائی کی یقین دہانی اور کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔ اہل خانہ کے مطابق متوفی بچہ علی چپس فروخت کرتا تھا اور وہ کام کے بعد گھر جارہا تھا کہ راستے...
کراچی: کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 2 روز قبل افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں کھلے مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچہ عبدالرحمٰن جاں بحق ہوگیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بچہ چلتا ہوا سربازار کھلے مین ہول میں جاگرتا ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق ننھا عبدالرحمٰن گلی میں اکیلے چلتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ وہ بےخبری میں مین ہول کے قریب آتا ہے جب کہ اس کی نظر...
شہر قائد ایک اور بچہ انتظامیہ کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا، مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر کرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مین ہولز میں گر کر بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں تین سال کا عبدالرحمان کھلے مین ہول میں گر کرجاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے حب ریور روڈ پر احتجاج کیا، احتجاج کے باعث حب ریورروڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگیا۔مظاہرین نے کہا ہم نے اپنی مدد اپ کے تحت بچے کو گٹرسے نکالا، رواں برس کے دوران ہمارے علاقے میں یہ دوسرا واقعہ ہے، پہلےبھی ایسےواقعے...
کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے تین سال کا عبدالرحمان گٹر میں گرا۔بچے کے گرنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور گٹر سے لاش نکالی۔بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے بچہ کھیل رہا تھا جو مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے گٹر میں گرا۔سول اسپتال میں قانونی کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔اہل خانہ نے حب ریور روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بند کردی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، بعد میں پولیس نے مذاکرت کرکے...
کراچی: مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر کر جاں بحق ہوا، جس کے بعد لواحقین نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے بلدیہ حب ریور روڈ پر احتجاج کیا گیا اور پولیس نے بتای کہ احتجاج 3 سالہ عبد الرحمان کی لاش کے ہمراہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں کھلے مین ہول پر فوری ڈھکن لگائے جائیں گے اور پولیس حکام مظاہرین سے مذاکرات کرنے پہنچ گئے کیونکہ احتجاج کے باعث حب ریور روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے تھے۔ ریسکیو حکام...
