اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ منشیات ضبط کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کامیاب کارروائیاں تیزی سےجاری ہیں۔ اے این ایف نے مردان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مختلف مقامات سے 426 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔  

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ منشیات خیبرپختونخوا کے مقامی سہولت کاروں کی مدد سے افغانستان سے مردان میں ذخیرہ کی گئی تھی۔ اسمگل شدہ منشیات براستہ تیراہ اور باڑہ ،چھوٹی چھوٹی کھیپ میں مردان پہنچائی گئی تھیں۔ اسمگلرز کا مقصد حالات موافق ہوتے ہی منشیات کو  منظم بین الصوبائی گروہ کے ذریعے پورے ملک میں پھیلانا تھا۔

ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشن کی تحقیقات کے مطابق مقامی کارندے مردان کی معروف رہائشی سوسائٹی کو بطور منشیات ڈمپنگ سائٹ استعمال کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں بھی آپریشن جاری ہیں۔  10 کاروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ 

کاروائیوں میں 20 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 2296.

3 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ دیامر کالونی جٹیال روڈ گلگت کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد 
کاک پل اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 70 گرام چرس اور جی ٹی روڈ گجرات پر یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 60 گرام چرس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں امریکا سے آنیوالے پارسل سے 52 گرام چرس برآمد کی گئی۔ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں ایک اور کاروائی میں تھائی لینڈ سے آنیوالے پارسل سے 22 گرام چرس، کورنگی کراچی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ جانیوالے پارسل سے 21 گرام چرس، 
ٹول پلازہ گجرات کے قریب گاڑی سے 33.6 کلوگرام چرس، پمپ بازار ڈسٹرکٹ گوادر کے قریب پلاسٹک ٹینک میں چھپائی 71 کلو گرام آئس، 13 کلو گرام ہیروئن اور 10 کلو گرام چرس، حمید کراس سرنان پشین کے قریب 2160 کلوگرام چرس اور نگور شریف ڑسٹرکٹ گوادر سے 8کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ 

 کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے این ایف کے قریب کی گئی

پڑھیں:

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے