اے این ایف کی بلوچستان میں کارروائی، ایل پی جی گیس کینٹینر سے کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کراچی:
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان میں کارروائی کے دوران ایل پی جی گیس کنٹینرسے 154.15 ملین ڈالر مالیت کی منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی اور ڈرگ ٹریفکنگ تنظیم(ڈی ٹی او)کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ منشیات اسمگلنگ کےخلاف جاری کارروائیوں میں اے این ایف کو ایک اور شان دار کامیابی ملی ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے منشیات اسمگلرز نیٹ ورک کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 154.
ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس ٹیم پنجگور میں ڈرگ ٹریفکنگ تنظیم(ڈی ٹی او)کی مسلسل نگرانی کر رہی تھی، ڈی ٹی او کی سربراہی بدنام زمانہ اسمگلر علی جان کر رہاتھا، یہ گروہ افغانستان سے آنے والی منشیات پنجگور سے تربت، گوادر اور پسنی کے راستے یمن، تنزانیہ اور جی سی سی ممالک تک اسپیڈ بوٹس اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے اسمگل کرتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اے این ایف کو اطلاع ملی کہ مذکورہ ڈی ٹی او بھاری مقدار میں منشیات ایل پی جی گیس کنٹینر ٹرک میں چھپا کر پنجگور سےتربت کے راستےگوادر اور پسنی ساحل تک منتقل کرنےکا منصوبہ بنا رہا ہے تا کہ منشیات سمندری راستے بیرون ملک بھجوایا جاسکے۔
اے این ایف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشکوک ایل پی جی گیس کنٹینر کو ایم-8 گوادر سی پیک روڈ پر سراغ لگا کر روکا اور قبضے میں لےلیا، ابتدائی پوچھ گچھ سےمعلوم ہوا کہ کنٹینر میں بھاری مقدار میں منشیات چھپائی گئی ہیں۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ مکمل تلاشی کے دوران 553.5 کلوگرام گرام آئس (میتھ ایمفیٹامین) اور40 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، کارروائی میں ڈی ٹی اوکے 2 کارندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے نیٹ ورک کے دیگر اہم ساتھیوں، منشیات کے فراہم کنندہ اور مجوزہ وصول کنندہ کی گرفتاری کےلیےکوششیں تیز کردیں،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سہولت کاروں اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کےلیےچھاپے مارے جارہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اے این ایف منشیات کےخلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل پیرا ہے اور منظم ڈرگ نیٹ ورکس کےخاتمےکے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھےگی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایل پی جی گیس اے این ایف نے بھاری مقدار نے بتایا کہ ڈی ٹی او
پڑھیں:
کسٹمز کا جوڑیا بازار کے گوداموں پر چھاپہ، اسمگل شدہ ہزاروں کلوگرام چھالیہ پرآمد
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے کراچی میں انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ چھاپہ مار کارروائی علی الصبح جوڑیا بازار کے برتن گلی کے گوداموں پر کی گئی۔
کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی نے بتایا کہ کارروائی میں 3720 کلوگرام اسمگل شدہ سپاری کے 310 بورے برآمد ہوئے۔ اسمگل شدہ سپاری کی مالیت 55 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔
گوداموں سے اسمگل شدہ سپاری شہر کے مختلف حصوں میں سپلائی کی جاتی تھی۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی سپاری کو تحویل میں لے لیا ہے۔