اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے، بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے منشیات اسمگلرز نیٹ ورک کے ذریعے، منشیات  اسمگلنگ کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی-

تفصیلات کے مطابق کارروائی میں 154.15 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات بھاری مقدار میں برآمد کر لی گئیں۔ اے این ایف انٹیلی جنس ٹیم پنجگور میں ڈرگ ٹریفکنگ تنظیم کی مسلسل نگرانی کر رہی تھی، تنظیم کی سربراہی بدنام زمانہ اسمگلر علی جان کر رہا تھا۔

یہ گروہ افغانستان سے آنے والی منشیات کو پنجگور سے تربت، گوادر اور پسنی کے راستے یمن، تنزانیہ اور جی سی سی ممالک تک سپیڈ بوٹس اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے اسمگل کرتا تھا ۔

اے این ایف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشکوک ایل پی جی گیس کنٹینر کو ایم-8 گوادر سی پیک روڈ پر سراغ لگا کر روکا اور قبضے میں لے لیا۔

مکمل تلاشی کے دوران 553.

5 کلوگرام آئس اور 40 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی جبکہ ڈی ٹی او کے دو کارندوں کوبھی گرفتار کر لیا گیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل