مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں کنٹریکٹ پر تعینات 11 افسران مستعفیٰ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
بابر شہزاد تُرک: وفاقی حکومت کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں کنٹریکٹ پر تعینات 11 اعلیٰ افسران نے گزشتہ روز استعفٰی دے دیا۔
گزشتہ ایک سال کے دوران کنٹریکٹ پر تعینات متعدد اعلٰی افسر مستعفی ہوگئے، اکتوبر 2024 سے اکتوبر 2025 کے دوران 11 اعلٰی افسران نے استعفٰی دیا۔
دستاویز کے مطابق افسران نے 17 اکتوبر 2024 سے 29 اکتوبر 2025 تک استعفے دیئے، ممبر، ایف پی ایس سی کا استعفیٰ صدر مملکت جبکہ دیگر وزیراعظم نے منظور کئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
فیصل اقبال رتیال، ڈائریکٹر جنرل (ٹیلیکام) آئی ٹی ڈویژن مستعفی، ممبر، فیڈرل پبلک سروس کمیشن افضل لطیف مستعفی، ٹیم لیڈ، فنانس اینڈ اکانومی، وزیراعظم آفس نظام الدین ارشد مستعفی ہوئے۔
ریسرچ اسپیشلسٹس، عباس حسن اور زین العابدین مستعفی،ریسرچ اسپیشلسٹس، اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات تھے۔
سینئر ایسوسی ایٹ، فنانس اینڈ اکانومی، وزیراعظم دفتر، ارسلان احمد، اکنامک ٹرانسفارمیشن، ٹیم لیڈ، وزیراعظم دفتر، ہاشم رضا، فنانشل ایڈوائزر، وزارتِ دفاع اسد رسول چوہدری، سینئر ایسوسی ایٹ، انرجی، وزیراعظم دفتر (پبلک) محمد احمد، ریسرچ ایسوسی ایٹ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، وزیراعظم آفس عائشہ توقیر ، ممبر، سوشل سیکٹر اینڈ ڈیوولوشن، پلاننگ کمیشن مستعفی ہوئے۔
لاہور میں 256ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق 285 زخمی
افسران نے 17 اکتوبر 2024 سے 29 اکتوبر 2025 تک استعفے دیئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: افسران نے
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔