‏اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کی فیملی اور پارٹی قائدین اڈیالہ جیل میں پارٹی بانی سے ملاقات نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں ، ایسے میں صحافی زاہد گشکوری نے کہا ہےکہ اس وقت صرف ایک ہی شخص بہنوں کی عمران خان سے ملاقات کرواسکتا ہے اور وہ علی امین گنڈا پور ہیں۔

اپنے فیس بک پیج پر زاہد گشکوری نے لکھا کہ " ‏اگر اسوقت کوئی اپنی ضمانت کی بنیاد پر بہنوں کی عمران خان سے ایک ملاقات کراسکتا ہے تو پی ٹی آئی میں وہ صرف ایک ہی شخص ہے، جی ہاں علی امین گنڈاپور،‏حکومت اور مقتدر حلقوں کو یہ 100 فیصد گارنٹی چاہیے کہ جو شخص بھی عمران خان سے ملاقات کریگا وہ اس میٹنگ پر میڈیا سے بات کریگا نہ ہی اس ملاقات کا احوال عمران خان اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر آئے گا"

ایشیز سیریز: آسٹریلیا کا دوسرے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان

انہوں نے مزید  لکھا کہ ‏صرف اور صرف یہ عمران خان سے ایک گارنٹی درکار ہے جو کوئی دینے کو تیار ہے اور نہ ہی یہ عمران خان کا سوشل میڈیا کا کنٹرول کسی کے اختیار میں ہے، شاید علیمہ خان کے اختیار میں بھی نہیں۔
 
 

نیب میں گریڈ 18 کے 29 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سے ملاقات

پڑھیں:

علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے آج پھر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا۔

جیو نیوز کے مطابق منگل کو علیمہ خان بھائی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تو پھر انہیں ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ علیمہ خان نے کارکنوں کے ہمراہ جیل کی طرف جانے کی کوشش کی ، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی۔علیمہ خان  عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر  اڈیالہ جیل کے قریب گورکھ پور ناکے پر دھرنا دے کر بیٹھ گئيں۔

اخوت کی نئی مثال ،جماعت اسلامی کے اجتماعِ عام میں 25 اسلامی ممالک کی خواتین رہنماؤں کی شرکت

علیمہ خان کے ہمراہ دیگر بہنیں اور پارٹی رہنما بھی موجود ہیں  جبکہ  پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات  ہے۔دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانگی بھی متاثر ہے ۔یاد رہے گزشتہ دنوں بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا تھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: سنی تحریک کے رہنما عمران سہروردی سیوریج سسٹم کی تباہی پر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • بھارتی میڈیا عمران خان کے حوالے سے غلط خبریں پھیلا کر انتشار پھیلانا چاہتا ہے، علی امین گنڈا پور
  •  پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر اسعمال کررہی ہے، طلال چوہدری
  • عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر مشی خان آبدیدہ
  • پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت سے متعلق ’افواہوں‘ پر حکومت سے وضاحت دینے کا مطالبہ
  • عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل
  • عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وفات کی افغانی اور بھارتی افواہ؛ جیل سپرنٹنڈنٹ کی وضاحت آگئی
  • علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا
  • دو بیویوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منانے پر اقرار الحسن تنقید کی زد میں آگئے