وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے معاملے کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے کیوں کہ پی ٹی آئی کی تمام تحریکیں اور دعوے ناکام ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے پاس جیل میں 6 بڑی بیرکس ہیں، طلال چوہدری

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ  پی ٹی آئی 26 نومبر کو کوئی سیاسی شو کرنے میں ناکام رہی، کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ بدلے گا تو نیا وزیراعلیٰ ایسی تحریک چلائے گا کہ بانی پی ٹی آئی فوری رہا ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مشترکہ اپوزیشن بنائی، جوائنٹ اپوزیشن بھی ملک میں کوئی بڑی تحریک چلانے میں ناکام رہی، پھر وکلا تحریک کی بات چلی وہ بھی ناکام ہوئی، پی ٹی آئی کی اسمبلی کے اندر اور باہر تحریکیں ناکام ہو چکی ہیں، اسی لیے اب عمران خان سے ملاقات کو سیاسی اسٹنٹ کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی تناؤ میں شدت، عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دھرنا جاری

ان کا کہنا تھا کہ جیل مینوئل کے مطابق قیدیوں کی ملاقاتیں ہوتی ہیں نہ کہ کسی کی خواہشات پر ملاقاتیں ہوتی ہیں، پی ٹی آئی عدالت میں گئی ہوئی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ جیل مینوئل کے تحت ملاقاتوں کا فیصلہ کون کرے گا، کیا ملاقات ڈکٹیشن کی جائے گی، کیا امن و امان کا مسئلہ پیدا کرکے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کیا ملاقات میں کوئی ایسے اشارے دیے جائیں جن سے ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو جائے تو کیا یہ ملاقاتیں ہونی چاہئیں، یہ بڑے قانونی سوال ہیں، جیل مینوئل کے تحت ملاقاتوں کا فیصلہ جیل حکام نے ہی کرنا ہے، حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اڈیالہ جیل پی ٹی آئی تحریک سیاسی چال طلال چوہدری عمران خان ملاقات.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی تحریک سیاسی چال طلال چوہدری ملاقات عمران خان سے ملاقات طلال چوہدری پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی نے کہا

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال