دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے زرخیز ذہن کی وجہ ان کے مطالعے کا جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ وقتاً فوقتاً سب کو کتب تجویز بھی کرتے رہتے ہیں۔

نئے سال کا آغاز ہوا ہی چاہتا ہے اور متعدد ممالک میں دسمبر کے آخر میں کرسمس سے لے کر سال کی ابتدا تک طویل چھٹیاں ملتی ہیں۔

بل گیٹس نے ان چھٹیوں کو مفید بنانے کے لیے اس سال بھی نہ صرف خود کتب بینی کا فیصلہ کیا ہے بلکہ سب کو مطالعے کی دعوتِ عام دی ہے۔

بل گیٹس نے نئے سال کی چھٹیوں میں 5 نئی کتب پڑھنے کے لیے ایک فہرست تیار کی ہے جو موسمِ سرما کے لمحاتِ تنہائی اور مطالعے کے لیے موزوں ہیں۔

ان کی منتخب کردہ کتابیں زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں نئے زاویے پیش کرتی ہیں۔

بل گیٹس کے بقول یہ کتب بڑھتی عمر میں مقصد کے حصول، موسمیاتی تبدیلیوں کے سائنسی پہلوؤں، تخلیقی دنیا کے ارتقا، انسانی رویوں کی نفسیات اور امریکا میں سست ہوتے ترقیاتی عمل جیسے بنیادی سوالات کا جائزہ لیتی ہیں۔

گیٹس کی منتخب کردہ کتابوں میں پہلا انتخاب شیلبی وان بیلٹ کا ناول "Remarkably Bright Creatures" ہے، جس کی کہانی ایکویریئم میں کام کرنے والی ایک معمر خاتون اور ایک ذہین آکٹوپس کے درمیان منفرد تعلق کے گرد گھومتی ہے۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ یہ ناول دنیا کو نئے نقطۂ نظر سے دیکھنے پر مجبور کردے گا۔

فہرست میں شامل دوسری کتاب "Clearing the Air" ہے جس کی مصنفہ ہانا رچی ہیں۔ جو موسمیاتی بحران سے متعلق پچاس اہم سوالات کا سائنسی اور غیر جذباتی انداز میں جواب دیتی ہے۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ یہ کتاب آب و ہوا کے چیلنج کو حیرت انگیز حد تک واضح کرتی ہے۔

تیسری کتاب امریکی میڈیا کی صنعت کے اہم کردار بیری ڈیلر کی سوانح "Who Knew" ہے۔

بل گیٹس نے اعتراف کیا کہ اس کتاب نے ان کے قریبی دوست کے کیریئر سے متعلق کئی نئے پہلو ان پر کھول دیے خصوصاً یہ کہ کس طرح انھوں نے ٹی وی اور انٹرنیٹ میں بڑی تبدیلیوں کی بنیاد رکھی۔

بل گیٹس کی تجویز کردہ چوتھی کتاب ہارورڈ کے مشہور نفسیات دان اسٹیون پنکر کی "When Everyone Knows That Everyone Knows" ہے۔

یہ کتاب اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ سماج میں مشترکہ طور پر تسلیم شدہ معلومات کس طرح انسانی تعلقات اور اجتماعی فیصلوں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔

بل گیٹس کی فہرست میں آخری کتاب "Abundance" ہے، جس کے مصنفین اِزرا کلائن اور ڈیرک تھامسن ہیں۔

یہ کتاب اس مسئلے کا جائزہ لیتی ہے کہ امریکا بڑے ترقیاتی منصوبے بنانے کی تیز رفتار کیوں مدھم پڑ گئی ہے اور ضابطہ جاتی رکاوٹوں میں کمی لا کر کس طرح ترقی کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔

بل گیٹس کے مطابق یہ کتابیں نہ صرف معلومات فراہم کرتی ہیں بلکہ قاری کے تجسس اور سوچنے کی صلاحیت کو بھی متحرک کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ان کتب کو بہترین مطالعہ قرار دیتے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بل گیٹس نے یہ کتاب

پڑھیں:

ترقی کی چابی صرف ن لیگ کے پاس ہے ،سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتاب میں بند ہو گئے، مریم نواز

ترقی کی چابی صرف ن لیگ کے پاس ہے ،سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتاب میں بند ہو گئے، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تین دفعہ سازش کر کے نوازشریف کو نکالا گیا، ہر دور میں کہا گیا نوازشریف کا دور ختم ہوگیا، نوازشریف 40 سال میں پہلا لیڈر ہے جو آج بھی تاریخ رقم کر رہا ہے، 40 سال سے نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے،ہمیں موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں کے اہل خانہ الیکشن میں کھڑے تھے، گزشتہ دورحکومت میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا، ہمیں وراثت میں بدتمیزی، انتقام لینا نہیں سکھایا گیا، ہمیں وراثت میں عوام کی خدمت کرنا سکھایا گیا، اگر نوازشریف کے ترقیاتی کام نکال دیں تو پیچھے کھنڈرات بچتے ہیں، گزشتہ حکومت کے 4 برسوں میں ہر قسم کی تباہی لائی گئی، جب اقتدار سنبھالا تو ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جا رہی تھیں، آج مہنگائی 40 سے 4 فیصد پر آئی ہے۔
نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سب سے پہلے سر جھکا کر کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، نوازشریف اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں، تمام نومنتخب ارکان اسمبلی کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ تمام حلقوں میں کارکنوں نے سخت محنت کی، میانوالی میں بھی تبدیلی آگئی ہے، مسلم لیگ (ن)نے مشکلات کا بہادری سے سامنا کیا اور کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا، الیکشن کا بائیکاٹ انہوں نے بھی نہیں کیا، انہوں نے ہر جگہ اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتاب میں بند ہو گئے، عوام کو سمجھ آگئی ہے اب عوام ان کے جلسوں میں نہیں آتے، ان کی حکومت کے چار سال بدترین دور تھا، 4 برسوں میں سیاست کو داغدار کیا گیا، اب کوئی کسی کے بہکاوے میں نہیں آئے گا، عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن سب کے سامنے ہے، ہم اس دورمیں بھی دھاندلی کے باوجود کامیاب ہوئے، خدمت کی سیاست کو مٹایا نہیں جاسکتا، نوازشریف کو تین دفعہ عوام نے وزیراعظم بنایا، پاکستان کی تاریخ میں کوئی شخص تین دفعہ وزیراعظم نہیں بنا۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تین دفعہ سازش کر کے نوازشریف کو نکالا گیا، ہر دور میں کہا گیا نوازشریف کا دور ختم ہوگیا، نوازشریف 40 سال میں پہلا لیڈر ہے جو آج بھی تاریخ رقم کر رہا ہے، 40 سال سے نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے۔مریم نواز نے کہا کہ ہمیں موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں کے اہل خانہ الیکشن میں کھڑے تھے، گزشتہ دورحکومت میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا، ہمیں وراثت میں بدتمیزی، انتقام لینا نہیں سکھایا گیا، ہمیں وراثت میں عوام کی خدمت کرنا سکھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کے ترقیاتی کام نکال دیں تو پیچھے کھنڈرات بچتے ہیں، گزشتہ حکومت کے 4 برسوں میں ہر قسم کی تباہی لائی گئی، جب اقتدار سنبھالا تو ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جا رہی تھیں، آج مہنگائی 40 سے 4 فیصد پر آئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ نوازشریف کی تین فیصد مہنگائی کو 40 فیصد پر نالائقی کی وجہ سے لے کر گئے، دھرنے، جلسوں، بائیکاٹ کی کال کوعوام نے صاف انکار کر دیا ہے، پنجاب کے عوام کواچھا علاج اورسستی روٹی مل رہی ہے، خیبرپختونخوا کے لوگ بھی پنجاب علاج کے لیے آ رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے روٹی کی قیمت نہیں بڑھی، باقی صوبوں میں بڑھی، پنجاب میں 20 روپے میں عوام کو آرام دہ سفر کی سہولیات ملتی ہیں، پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بھی بہترہے۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت سڑکوں کو روزانہ صاف کیا جاتا ہے، پنجاب کی گلیاں، سڑکیں صاف ہو رہی ہیں اسی لیے(ن)لیگ کو ووٹ ملا، خوشی اس بات کی ہے ان کی منفاقت عیاں ہو چکی ہے، لوگوں کو سمجھ آگئی ہے ،ترقی کی چابی صرف (ن)لیگ کے پاس ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہر دور میں کام کر کے دکھایا اور کام کرنا آتا ہے، مسلم لیگ (ن)کا فیوچر بھی بہت برائٹ ہے، نومنتخب ارکان اسمبلی حلقوں میں عوام کی خدمت کریں، اللہ تعالی نوازشریف کو لمبی عمر دے اور ہماری سرپرستی کرتے رہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ چھوٹے شہروں کو آج گرین بس کی آرام دہ سواری میسر ہے، 30 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائی گئیں، کسانوں کے لیے بہترین اقدامات کیے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے ہیں، ہم ملک کو پھلتا پھولتا اور ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتاب میں بند ہو گئے ہیں، ہم نے دوسروں کو چور، ڈاکو کہنے کے بجائے عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہبازشریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے وزیراعظم شہبازشریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں،ان کو لانے والے بھی مجرم ہیں، نوازشریف وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کیخلاف درخواستیں خارج چھبیس نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان عارضی عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث امپائر سمیت 2 ملزمان گرفتار ایف بی آر کا آئی ایم ایف کی شرائط پر مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ترقی کی چابی صرف ن لیگ کے پاس ہے ،سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتاب میں بند ہو گئے، مریم نواز
  • موٹی بیویوں کا وزن کم کرانے کیلیے نادیہ خان نے شوہروں کو دلچسپ مشورہ دے ڈالا
  • تھائی لینڈ میں بارشوں کا 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا؛ معمولاتِ زندگی ٹھپ؛ ہلاکتیں
  • ’دنیا شہروں کی قید میں‘، اقوامِ متحدہ کی چونکا دینے والی رپورٹ جاری
  • فیض حمید کورٹ مارشل: ڈی جی آئی ایس پی آر کا عوام کو مشورہ
  • دنیا بھر میں ہر 10 منٹ بعد ایک عورت قتل، اقوام متحدہ کی دہلا دینے والی رپورٹ جاری
  • سردیوں میں جسم کو طاقت اور حرارت دینے والی قدرتی غذائیں
  • شوہر نے ایک ارب کی لاٹری جیتنے کی خبر بیوی سے چھپالی، چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
  • کتاب ہدایت