2025-11-27@16:04:50 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«ایگرو فوڈ»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) فوڈایگ پاکستان 2025، جو کہ پاکستان کی تیسری بین الاقوامی فوڈ اور ایگریکلچر نمائش ہے، آج ایکسپو سینٹر کراچی میں شاندار انداز سے اختتام پذیر ہوئی۔ تین روزہ نمائش کے دوران پہلے دو دنوں میں مجموعی طور پر 641 ملین امریکی ڈالر کے کاروباری معاہدے طے پائے، جو اس ایونٹ کی غیر معمولی کامیابی اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی ایگرو فوڈ برآمدی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔ 25 سے 27 نومبر تک “Harvesting Innovation, Cultivating Sustainability” کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والی اس نمائش نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک ابھرتے ہوئے ایگرو فوڈ ہب کے طور پر نمایاں کیا۔افتتاحی خطاب میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد نے...
     فوڈ ایگ (FoodAg) نمائش2025- پاکستان کے زرعی شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ ایس آئی ایف سی کے مؤثر اقدامات سے زرعی شعبہ جدید ٹیکنالوجی کی جانب گامزن ہے۔ تیسری  بین الاقوامی فوڈ و ایگریکلچر نمائش،  25 تا 27 نومبر 2025، کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہورہی ہے، ہارویسٹنگ انوویشن کے تحت 350 سے زائد پاکستانی برآمدکنندگان اعلیٰ معیار کے مصنوعات  پیش کریں گے۔ فوڈ ایگ (FoodAg) نمائش2025 میں80ممالک کے 800 سے زائد بین الاقوامی مندوبین کی شرکت متوقع ہے، دنیا بھر سے 300 سے زائد درآمد کنندگان اس نمائش میں شریک ہوں گے۔ درآمد کنندگان  میں یورپ، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ، آسٹریلیا، امریکہ، کینیڈا، روس اور خلیجی ممالک کی بھرپورشرکت متوقع ہے، تین روزہ نمائش سے ایک بلین امریکی ڈالر سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
      کراچی(نیوزڈیسک) ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج منگل کو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ نمائش تین روز جاری رہے گی، یہ ملکی سطح پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سیکیورٹی نہیں ملتی تو مجبوراً پاکستان اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
    کراچی ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج منگل کو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ نمائش تین روز جاری رہے گی، یہ ملکی سطح پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سیکیورٹی نہیں ملتی تو مجبوراً پاکستان اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی پہلی...
    اسلام آباد: پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ معاشی و اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق پایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کے وزیر تجارت سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں نمایاں پیش رفت بھی ہوچکی ہے۔ رانا افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں منعقد ہونے والے تیسرے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2025ئ) میں خصوصی شرکت کی دعوت دی۔واضح رہے کہ فوڈ...
    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان کی یو اے ای کے وزیرِ تجارت سےاہم ملاقات ہوئی۔ رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں منعقد ہونے والے تیسرے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2025) میں خصوصی شرکت کی دعوت دی۔ فوڈ ایگ 2025 جیسے پروگرام پاکستان کی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں کے دروازے کھولیں گے۔ وزارتِ تجارت کا فلیگ شپ ایونٹ فوڈ ایگ 2025 ، 25 تا 27 نومبر کو منعقد ہوگا۔ رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ بہتر...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے 2 اہم محکموں پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ (ڈی پی پی) اور اینیمل کوارنٹائن ڈپارٹمنٹ (اے کیو ڈی) کو ضم کر کے نیشنل ایگری-ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی (نیفسا) قائم کر دی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے زرعی تجارتی ڈھانچے کو عالمی پودوں کے حفاظتی اور خوراکی تحفظ کے معیار کے مطابق جدید بنانا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی پی کو بین الاقوامی پودوں کے تحفظ کے کنونشن کے تحت قائم کیا گیا تھا، جب کہ اے کیو ڈی کا مقصد غیر ملکی جانوروں کی بیماریوں کے داخلے کو روکنا تھا۔ان دونوں اداروں کو (این اے ایف ایس اے) میں ضم کرنے کا مقصد جدید، سائنسی اور...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے وفد نے ماڈل فارم سندھ ایگریکلچر ریسرچ سینٹر ٹنڈوجام کا دورہ کیا اور ماہرین سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے زراعت کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا تفصیلات کے مطابق فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے وفد جس میں ایف اے او کے ہیڈ جولس میکویم (Julius Mucheme) جیمیس اوکوتھ (James Okoth) مس ایملیڈا بیجرینا (Ms. Emelda Berejena)ڈاکٹر اشفاق ناھیوں اور غلام مرتضیٰ آرائیں شامل تھے انھوں نے سندھ ایگریکلچر ریسرچ سینٹر ٹنڈوجام کا دورہ کیا اس موقع پر زرعی ماہرین نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات زرعی پیداوار پر نمایاں طور پر مرتب ہو رہے ہیں، جن سے بچاؤ کے...
    حیدرآباد: فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے تحت کسانوں کو آگاہی کے حوالے سے واک کا اہتمام کیاگیا
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )نوجوانوں کو کاشتکاری کو اپنا پیشہ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں پاکستان کا پہلا ایگریکلچر اینڈ فوڈ میوزیم قائم کیا جا رہا ہے فیکلٹی ممبر شہریار احمدنے ویلتھ پاک کو بتایا کہ میوزیم میں مختلف گیلریاں قائم کی جائیں گی جو روایتی اور جدید پیداواری طریقوں، خوراک کی ٹیکنالوجی، فصلوں کی اقسام، فصلوں کے نمونوں، مٹی کی حالت اور بہت کچھ پر زرعی آلات کی ایک رینج کی نمائش کریں گی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ میوزیم سے پاکستان کے عظیم زرعی ورثے کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی تاکہ نوجوان نسل یہ دیکھ سکے کہ وقت کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے...
۱