فوڈایگ پاکستان 2025 ریکارڈ کاروباری معاہدوں اور عالمی دلچسپی کے ساتھ اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) فوڈایگ پاکستان 2025، جو کہ پاکستان کی تیسری بین الاقوامی فوڈ اور ایگریکلچر نمائش ہے، آج ایکسپو سینٹر کراچی میں شاندار انداز سے اختتام پذیر ہوئی۔ تین روزہ نمائش کے دوران پہلے دو دنوں میں مجموعی طور پر 641 ملین امریکی ڈالر کے کاروباری معاہدے طے پائے، جو اس ایونٹ کی غیر معمولی کامیابی اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی ایگرو فوڈ برآمدی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔
25 سے 27 نومبر تک “Harvesting Innovation, Cultivating Sustainability” کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والی اس نمائش نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک ابھرتے ہوئے ایگرو فوڈ ہب کے طور پر نمایاں کیا۔
افتتاحی خطاب میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد نے کہا کہ فوڈایگ 2025 ایک بے مثال کامیابی رہی ہے جس نے ہماری توقعات سے بڑھ کر نتائج دیے۔
انہوں نے کہا کہ جدت اور پائیداری کے موضوع کے تحت پاکستان کے ایگرو فوڈ سیکٹر کے معیار، تنوع اور مسابقت کو دنیا کے سامنے مضبوطی سے پیش کیا گیا اور نتائج اس کامیابی کا بہترین ثبوت ہیں۔
یہ نمائش ٹی ڈی اے پی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس میں 20 سے زائد ایگرو فوڈ سب سیکٹرز سے 370 سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے حصہ لیا۔ نمائش میں 80 سے زائد ممالک کے 850 سے زیادہ بین الاقوامی خریداروں نے شرکت کی، جن میں دنیا کے بڑے فوڈ امپورٹرز شامل تھے۔
سیکرٹری ٹی ڈی اے پی شہریار تاج کے مطابق اس سال آنے والے خریداروں میں چین کی JCOF، ملائیشیا کا واحد چاول درآمد کنندہ BERNAS، برطانیہ کا سب سے بڑا حلال ڈسٹری بیوٹر اے ٹیک فوڈز ، یورپ میں باسمتی چاول کا سب سے بڑا خریدار سوریا فوڈز یوکے اور ترکی کی معروف ریٹیل چین میگروس شامل تھیں۔
نمائش کی کامیابی میں سب سے بڑا کردار بی ٹو بی میچ میکنگ پروگرام نے ادا کیا، جس کے دوران پہلے دن 2,148 کاروباری ملاقاتیں ہوئیں جن کا تخمینی کاروباری حجم 186.
اس ایونٹ کا ایک اہم سنگ میل چین کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدوں کا ہونا تھا، جن کی مجموعی مالیت 33.9 ملین ڈالر رہی۔ نمایاں معاہدوں میں بیجنگ سپر ایگرو ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ 9.7 ملین ڈالر کا تل کا کنٹریکٹ اور شانشی ین فا فوڈ کمپنی کے ساتھ 10 ملین ڈالر کا بوائلڈ بیف کا معاہدہ شامل ہے، جو ویلیو ایڈڈ میٹ سیکٹر میں بڑی پیش رفت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کو ہیٹ ٹریٹڈ میٹ کی برآمدات کے لیے اہم مفاہمتی یادداشت بھی دستخط ہوئی، جو دنیا کی سب سے بڑی فوڈ مارکیٹ میں پاکستان کے لیے وسیع مواقع کھولتی ہے۔
نمائش کے دوران قطر، چین، اٹلی، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت مختلف ممالک کے سرکاری و ریگولیٹری حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں تجارتی رکاوٹیں دور کرنے، سرٹیفیکیشن کی باہمی قبولیت اور مشترکہ تعاون جیسے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ اس دوران سات تکنیکی سیشنز اور چار انٹرایکٹو سیمینارز بھی منعقد کیے گئے جن میں سینیٹری اور فائٹو سینیٹری تقاضے، اولیو ویلیو چین، لاجسٹکس، ایکسپورٹ فنانسنگ اور پروسیسڈ فوڈز میں ویلیو ایڈیشن جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے۔
نمائش کا ایک نمایاں حصہ گلوبل کوزین شو تھا، جس میں 21 شیفس نے حصہ لیا جن میں 12 عالمی شہرت یافتہ مِشلین ریکگنائزڈ شیفس شامل تھے۔ ان شیفس نے پاکستان کے باسمتی چاول، آم، ہمالین پنک سالٹ، سمندری خوراک اور دیگر اعلیٰ معیار کے اجزا استعمال کرتے ہوئے فرانسیسی، اطالوی، ترکی، تھائی اور مختلف عالمی کھانوں کی لائیو کوکنگ ڈیمونسٹریشنز پیش کیں جنہیں بین الاقوامی خریداروں اور میڈیا نے بے حد سراہا۔
ایونٹ کے اختتامی موقع پر چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی فیض احمد نے کہا کہ فوڈایگ 2025 کے نتائج پاکستان کی ایگرو فوڈ برآمدات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان دنیا کے لیے تیار ہے مسابقتی، پائیدار اور بھرپور امکانات سے مالا مال۔ ہم مستقبل میں اس کامیابی کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملاقاتیں ہوئیں پاکستان کے ایگرو فوڈ ملین ڈالر نے کہا کہ کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔