عمران خان اڈیالہ جیل سے منتقل نہیں ہوئے نہ ہی ان کی صحت خراب ہے، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے کہیں اور منقتلی نہیں ہوئی اور نہ ان کی صحت خراب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سہیل آفریدی نے پولیس ناکے پر دھرنا جاری
نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا اگر انہیں کہیں اور منتقل کیا جائے تو لازمی طور پر وہ بات عدالت کے علم میں لائی جائے گی۔
انہوں نے عمران خان کی خرابی صحت کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا روزانہ معائنہ کرتی ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ قائد ن لیگ نے ان افراد کو ذمے دار ٹھہرایا تھا جنہوں نے عمران خان کو وزیراعظم بننے میں سہولتکاری کی تھی۔
مزید پڑھیے: عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل
رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کے مطابق عمران خان کے سہولت کاروں کا ٹرائل نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہا کہ ان کرداروں کےحوالے سے کیا ہو رہا ہے اور کیا ہوگا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رانا ثنااللہ خان عمران خان عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی عمران خان کی صحت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رانا ثنااللہ خان عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی عمران خان کی صحت رانا ثنااللہ عمران خان کی ان کی صحت نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان کی 9 مئی کا مقدمہ چلانے کی درخواست 2رکنی بنچ کو منتقل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-01-19
لاہور /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی درخواست مزید سماعت کے لیے 2 رکنی بنچ کو بھجوا دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، دورانِ سماعت عدالت نے روسٹرم پر زیادہ وکلا کھڑے ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔چیف؎ جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ درخواست اتنی بھاری ہے جو اتنے وکیل روسٹرم پر آگئے، عدالت نے لطیف کھوسہ کے علاوہ تمام وکلا کو روسٹرم چھوڑنے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ درخواست کی مزید سماعت جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 4 دسمبر کو مزید سماعت کرے گا۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیدیا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہوگئے جنہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا دن تھا۔ پولیس نے بانی پارٹی کی بہنوں کو گورکھ پور سے آگے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس پر مزید کارکنان وہاں جمع ہوگئے۔ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔ فیکٹری ناکے سے اڈیالہ روڈ مکمل بند ہوگیا ۔ عمران خان کی بہنوں اور بیرسٹر گوہر علی خان سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پارٹی کو قید تنہائی میں رکھ کر یہ ظلم کر رہے ہیں، یہ غیر قانونی و آئینی ہے۔