سٹی 42 : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 29 نومبر 2025 کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے بینکوں کے اوقات میں خصوصی توسیع کی جائے گی۔ 

 سٹیٹ بینک کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  ہفتے کو  ٹیکس وصولی کے لیے اپنی ہفتہ کی شاخیں کھلی رکھنے والے تمام بینک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کام کریں گے۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نِفٹ حکومت کی وصولیوں اور ادائیگیوں سے متعلق تمام آلات کی کلیئرنگ کی صورتحال بھی اُسی روز رات 11:30 بجے تک فراہم کرے گا۔

کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

 ایف بی آرکاہفتہ وارچھٹی کےباوجودٹیکس دفاترکھلےرکھنےکافیصلہ

 کلیم اختر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ 29 نومبر کو ملک بھر کے تمام ٹیکس دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ایف بی آر نے ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس دن عام ورکنگ ڈے کی طرح دفاتر کھولیں اور ٹیکس وصولی اور دیگر ڈیوٹیز کا عمل بلا تعطل جاری رکھیں۔

ایف بی آر کے مطابق مقررہ ہفتہ وار تعطیل اس دن نافذ نہیں ہوگی اور تمام افسران و سٹاف معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ

یہ فیصلہ ٹیکس وصولی کے عمل میں تسلسل اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔




متعلقہ مضامین

  • IMF حکم،FBR افسران کے اثاثہ جات ڈیکلریشن کا نوٹیفکیشن جاری
  • دھند کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری
  •  ایف بی آرکاہفتہ وارچھٹی کےباوجودٹیکس دفاترکھلےرکھنےکافیصلہ
  • آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس کے استعمال میں شفافیت بڑھانے کا مطالبہ
  • ایف بی آر کی ہفتے کی چھٹی منسوخ ؛ تمام دفاتر کھلے رہیں گے
  • ٹیکس دہندگان کیلئے ہفتے کو بھی ایف بی آر دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان
  • شرجیل میمن کی ورلڈ بینک سے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے تعاون کی اپیل
  • شرجیل میمن کی عالمی بینک سے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے تعاون کی اپیل
  • سندھ حکومت کی کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی سپیڈ ٹرین کیلئے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل