ایف بی آرکاہفتہ وارچھٹی کےباوجودٹیکس دفاترکھلےرکھنےکافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
کلیم اختر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ 29 نومبر کو ملک بھر کے تمام ٹیکس دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ایف بی آر نے ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس دن عام ورکنگ ڈے کی طرح دفاتر کھولیں اور ٹیکس وصولی اور دیگر ڈیوٹیز کا عمل بلا تعطل جاری رکھیں۔
ایف بی آر کے مطابق مقررہ ہفتہ وار تعطیل اس دن نافذ نہیں ہوگی اور تمام افسران و سٹاف معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
یہ فیصلہ ٹیکس وصولی کے عمل میں تسلسل اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دفاتر کے چکر ختم! لینڈ ریکارڈ اب آن لائن چند لمحوں میں دستیاب
ویب ڈیسک :زمین کا ریکارڈ حاصل کرنے کےلیے اب شہریوں کو کسی بھی سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
پنجاب حکومت نے اپنے صوبے کے رہائشیوں کس بڑی سہولت فراہم کردی ہے، اب انھیں زمین کے ریکارڈ کےلیے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ گھر بیٹھے چند سیکنڈ میں اپنی مطلوبہ زمین سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
شہری آر او ڈی (ROD) پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے بغیر کسی سفارش اور بنا لائن کے صرف چند سیکنڈز میں اپنا ریکارڈ آف ڈیڈز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
پنجاب حکومت کی جدید اور آسان سہولت سے فائدہ اٹھانے کےلیے شہری https://rod.pulse.gop.pk/ کا وزٹ کرتے ہوئے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل بھی پنجاب حکومت کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں صوبائی حکومت نے واضح کیا تھا کہ اب زمین جس کی ملکیت ہو گی اُسی کا قبضہ ہوگا۔
گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں قبضہ مافیا کے باب کو بند کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے ہیں، جس کے تحت زمین کے ہر ریکارڈ کو شفاف، محفوظ اور قابلِ تصدیق بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی فراڈ کی کوئی گنجائش نہ رہے۔