دفاتر کے چکر ختم! لینڈ ریکارڈ اب آن لائن چند لمحوں میں دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک :زمین کا ریکارڈ حاصل کرنے کےلیے اب شہریوں کو کسی بھی سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
پنجاب حکومت نے اپنے صوبے کے رہائشیوں کس بڑی سہولت فراہم کردی ہے، اب انھیں زمین کے ریکارڈ کےلیے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ گھر بیٹھے چند سیکنڈ میں اپنی مطلوبہ زمین سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
شہری آر او ڈی (ROD) پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے بغیر کسی سفارش اور بنا لائن کے صرف چند سیکنڈز میں اپنا ریکارڈ آف ڈیڈز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
پنجاب حکومت کی جدید اور آسان سہولت سے فائدہ اٹھانے کےلیے شہری https://rod.
اس سے قبل بھی پنجاب حکومت کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں صوبائی حکومت نے واضح کیا تھا کہ اب زمین جس کی ملکیت ہو گی اُسی کا قبضہ ہوگا۔
گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں قبضہ مافیا کے باب کو بند کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے ہیں، جس کے تحت زمین کے ہر ریکارڈ کو شفاف، محفوظ اور قابلِ تصدیق بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی فراڈ کی کوئی گنجائش نہ رہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عوام کو بتائیں گے کہ حکومت نے لینڈ ریفارمز کے نام پر کس طرح کا ڈرامہ کیا، راجہ زکریا
اسمبلی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ خالد کا دور اور گلبر کا دور سامنے رکھا جائے تو آپ کا دور اٹھائیسویں کی رات ہے، خالد خورشید کا دور چودھویں کی چاند کی مانند ہے، کم از کم عوام کو کچھ تو نظر آتا تھا، آج تو پوری قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی راجہ ذکریا نے کہا ہے کہ خالد خورشید کا دور چودھویں کے چاند کی طرح تھا، حالیہ حکومت اٹھائیسویں کی رات کی طرح ہے۔ ہفتہ کو جی بی اسمبلی کے آخری سیشن کے دوسرے روز ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ سیشن میں وزیر اعلیٰ نے خالد خورشید کی حکومت کو ناکام ترین قرار دیا لیکن مجھے جواب دینے نہیں دیا گیا۔ آج میں وزیر اعلیٰ کو جواب دینا چاہتا تھا لیکن وہ خود ایوان میں موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لینڈ ریفارمز کے بعد ابھی بہت کچھ ہونے والا ہے، سب سے نقصان دیامر اور غذر کو ہو گا، لینڈ ریفارمز میں لاکھوں کنال حکومت کو کس کھاتے میں چھوڑا گیا ہے، ہماری جائیدادیں نیلام ہو چکی ہیں۔ ابھی دو دن بعد ہم عوام میں جائیں گے کہ انہوں نے کس طرح کا ڈرامہ کیا ہے اور کس طرح ہماری زمینوں کا سودا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالد خورشید نے جس انداز سے جی بی کی پہچان بنائی وہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ خالد کا دور اور گلبر کا دور سامنے رکھا جائے تو آپ کا دور اٹھائیسویں کی رات ہے، خالد خورشید کا دور چودھویں کی چاند کی مانند ہے، کم از کم عوام کو کچھ تو نظر آتا تھا، آج تو پوری قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ جب سے حاجی گلبر آئے ہیں سب سے زیادہ متاثر ہم اپوزیشن کے دس ممبران ہوئے ہیں۔