امن بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ امن بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔
سہیل آفریدی سے مہمند کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی اور کہا کہ ہم امن اور صوبائی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں وزیراعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اس وقت امن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ اور پہلی ترجیح ہے۔ فاٹا انضمام کے وقت 10 سال کے لیے ایک ہزار ارب روپے دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا جا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے اربوں روپے کے بقایاجات اب بھی وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں، قبائلی اضلاع کو ان کا حق دلانے کی کوشش جاری ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ضم اضلاع میں یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ میڈیکل اور نرسنگ کالجز بھی قائم کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔