ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس، سہیل آفریدی آج الیکشن کمیشن میں طلب
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو انتخابی ضابطۂ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے کیس میں آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔ تاہم ان کی جانب سے علی بخاری پیش ہوئے اور وزیراعلیٰ کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی۔ الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی استثنا کی درخواست ایک دن کے لیے منظور کرلی اور کیس کی اگلی سماعت آج دوپہر 12 بجے مقرر کردی۔
دریں اثنا پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی طلبی کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے، جس کی سماعت بھی آج ہوگی۔
اپنی درخواست میں وزیراعلیٰ نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا انہیں طلب کرنا غیر قانونی ہے، لہٰذا طلبی کا نوٹس کالعدم قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو ان کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن سہیل آفریدی
پڑھیں:
جڑانوالہ، این اے 96میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،مختلف پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں
جڑانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،مختلف پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق موبائل سے ویڈیوبنانے کے معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنرنے عملے کو ہدایت کردی،الیکشن کمیشن نے کہاکہ پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیورٹی اہلکار کسی بھی ووٹر کو موبائل فون نہ لے جانے دیں،پولنگ سٹیشن پر موجود تمام عملہ ووٹ کی راز داری کو یقینی بنائے۔
مزید :