صدر آصف زرداری نے زندگی میں تقریباً سب کچھ حاصل کر لیا،لیکن ان کی آخری خواہش کیا ہے؟سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی آخری خواہش کے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے پروگرام مدمقابل میں اینکرپرسن نے ربیعہ خان نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ اتحاد قائم رکھنے کیلئے کیا مانگ سکتی ہے؟ویسے تو پیپلزپارٹی نے خود کو محفوظ کرلیاہے۔
اس پر معروف صحافی اور سینئرتجزیہ کار رؤف کلاسرا کا کہناتھا کہ انسان اگر اتنا مطمئن ہوتا تو زندگی میں یہ سارے پھڈے اور فسادات نہیں ہوتے،انسانی خواہشات کا کوئی اختتام نہیں۔
سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ، فی بوری کتنے کی ہو گئی؟
ان کاکہنا تھا کہ قرآن پاک کی ایک آیت ہے جس کا ترجمہ ہے کہ کثرت کی خواہش تمام قبر تک لے گئی،انسان مرتے دم تک خواہشات سے باز نہیں آتا، جب تک قبر کی مٹی منہ بھرے تو بھرے ہمارا،باقی دنیا تو نہیں بھر سکتی،انسان کبھی مطمئن نہیں ہوتا سیاستدان کو کبھی مطمئن ہو ہی نہیں سکتا۔
سینئر صحافی کا کہناتھا کہ آصف زرداری دوسری بار صدر بن گئے،یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بن گئے، دو صوبوں کے گورنرز لے لئے،کشمیر میں حکومت بنالی،ابھی گلگت بلتستان پر آنکھ لگائے بیٹھے ہیں،سندھ ان کے پاس ہے،لیکن ابھی ان کی ایک خواہش رہتی ہےوہ بھی بلاول بھٹو کو وزیراعظم پاکستان بنانے کی۔
عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ ہونے کا تاثر غلط ہے: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ
رؤف کلاسرا نے کہاکہ نوازشریف نے اپنی ہی زندگی میں مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنوا لیا،مریم نواز کی پاور کوریڈور میں انٹری ہو گئی،آصف زرداری اپنی ہی زندگی میں کوشش کریں گے کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا کر جائیں ،ان کی والدہ کی وراثت ان کو دے کر جائیں،یہ ان کیلئے بڑا آزمائش کا وقت ہوگا کہ وہ کیا قربانی دیتے ہیں،کیا پھر وہ کل صدر کی سیٹ ان کو دے دیتے ہیں،یہ میں ویسے ہی کہہ رہا ہوں کہ وہ صدر کی سیٹ کی قربانی دیتے ہیں کہ میرے بیٹے کو وزیراعظم بنا دیں اور نوازشریف آ کر صدر بن جائیں،ڈیل میکر تو ہیں ڈیل تو وہ کر لیتے ہیں،سیاستدانوں کی یہ خوبی ہے جس کو آپ اور میں بے اصولی ،وعدہ خلافی کہتے ہیں،سیاستدان اس کو اپنا آرٹ کہتے ہیں۔
سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
صدر زرداری کی آخری خواہش کیا ہے؟
صدر زرداری نے اس زندگی میں تقریبا سب کچھ حاصل کر لیا۔ خوددوسری دفعہ صدر بن گئے، چیرمین سینٹ، دو گورنرز، چوتھی دفعہ سندھ حکومت لے لی، آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنوا لیا، گلگت بلستان وزیراعلی پر بھی آئندہ نظر رکھنے کے باوجود ابھی بھی ان کی زندگی کی… pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: زندگی میں
پڑھیں:
ہم بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں، طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ لندن میں یا نیویارک میں تو مسلمان میئر بن سکتا ہے، بھارت میں 30 کروڑ سے زائد مسلمان ہیں لیکن وہ کسی یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر نہیں لگا سکتے، بھارت میں یہی حال عیسائیوں اور سکھوں کا بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے افغان سرزمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں۔ ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کے مذہبی لیڈر مولانا ارشد مدنی کا بیان زیرِ بحث ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہمیں پاکستان جیسی نعمت ملی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ 30 سال سے پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے، لیکن ہم کسی سے خوفزدہ نہیں۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ لندن میں یا نیویارک میں تو مسلمان میئر بن سکتا ہے، بھارت میں 30 کروڑ سے زائد مسلمان ہیں لیکن وہ کسی یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر نہیں لگا سکتے، بھارت میں یہی حال عیسائیوں اور سکھوں کا بھی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کیخلاف افغانستان اپنی دوستی بھارت سے بڑھا رہا ہے، یہ افغانوں کو مبارک ہو، ہم ان سے خوفزدہ نہیں۔ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ یہ دونوں مل کر بھی پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتے، جس طرح 7 مئی کو اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح دی، وہی آگے بھی مدد کرے گا۔