معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا عالمی سطح پر اعتراف، بھارت میں صف ماتم
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کی رپورٹ میں آپریشن سندور کی ناکامی کے اعتراف پر بھارتی رہنماؤں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ امریکی کانگریس کی رپورٹ پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما جے رام رمیش مودی پر برس پڑے۔
بھارتی رہنما جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ امریکی کانگرس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا۔ رپورٹ کہتی ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔
جے رام رمیش نے کہا کہ بھارتی شکست پر مودی کو اپنی مجرمانہ خاموشی توڑنی چاہیے۔ عالمی سطح پر پہلگام حملے کو انتہا پسند حملہ کہنا ہمارے بیانیہ پر بڑا دھچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کی رپورٹ ہمارے سفارتی وفد کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھاتی ہے۔ یہ رپورٹ جنگی میدان میں پاکستان کی بھارت پر فتح کی بات کرتی ہے۔ امریکی کانگرس کی رپورٹ نے بھارت کے سارے جھوٹ اور منافقانہ موقف اڑا کے رکھ دیے ہیں۔
معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی پسپائی کا اعتراف دنیا پہلے ہی کر چکی ہے۔ پاکستان نے 7 بھارتی طیارے زمین بوس اور متعدد اہداف کو نشانہ بنا کر اپنی عسکری فتح کو منوایا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل میں پاکستان کی رپورٹ
پڑھیں:
بی جے پی کی بھارت کو ہندو ریاست بنانے کی کوششیں تیز
بی جے پی کیلئے آر ایس ایس رضاکار دیتی ہے اور مودی بھی انہیں میں شامل ہیں
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی مذہبی تعصب پر رپورٹ جاری
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی تعصب پر رپورٹ جاری کر دی۔امریکی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا سیاسی نظام مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو فروغ دیتا ہے، حکمراں جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے تعلقات امتیازی قوانین کی راہ ہموار کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا کہ قومی اورر یاستی سطح کے قوانین بھارت میں مذہبی آزادی پر سخت پابندیاں لگاتے ہیں، 2014 سے بی جے پی نے بھارت میں فرقہ وارانہ پالیسیوں کو نافذ کیا ہے۔امریکی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی بھارت کو ایک واضح ہندو ریاست بنانیکی کوشش کر رہی ہے، آر ایس ایس کا بنیادی مقصد بھی بھارت کو ایک ہندو ریاست بنانا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ بی جے پی کے لیے آر ایس ایس رضاکار دیتی ہے اور مودی بھی انہیں میں شامل ہیں۔