2025-11-23@12:17:20 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«گیلن پانی کی کمی»:
کراچی میں واٹر کارپوریشن نے نومبر میں پانی کی کمی اور بجلی بندش کے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش کے باعث 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی میں کل 132 گھنٹے 20 منٹ کی بجلی معطلی سے 42 کروڑ گیلن پانی کی کمی ہوئی جبکہ ڈملوٹی میں 146 گھنٹے کی بجلی معطلی سے 111 ملین گیلن پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان کے مطابق نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن میں 335 ملین گیلن پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح حب اور پپری پمپنگ اسٹیشنز میں 66 لاکھ گیلن پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ واٹر کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق گھارو پمپنگ اسٹیشن...
— فائل فوٹو کراچی واٹر کارپوریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے بریک ڈاؤن ہو رہے ہیں، جس سے پانی کی فراہمی میں دشواری ہے۔ترجمان کے مطابق 27 مئی کو کے تھری اور فورتھ فیز کی بجلی بند رہی، جس سے شہر کو 45 ملین گیلن پانی کی فراہمی نہیں ہوسکی جبکہ 28 مئی کو رات 2:45 پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا اور بحالی صبح 7:50 پر ہوئی۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق 28 مئی کو کے تھری کی بجلی مکمل بند رہی اور 28 مئی کو بھی شہر کو 45 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہو سکا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دو دن میں شہر میں 90 ملین گیلن پانی...
گھارو پمپنگ اسٹیشن— فائل فوٹو گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی بحال ہو گئی، جس کے بعد کراچی کو 30 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی کا سلسلہ بحال کر دیا گیا۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کیبل فالٹ کا کام 8 بج کر 20 منٹ پر مکمل ہوا ہے۔ واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے پمپنگ بند ہو گئی تھی، کیبل فالٹ صبح 10 بج کر 35 منٹ پر ہوا تھا، کے الیکٹرک کے فالٹ کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا۔ کراچی: نیپا پل کے قریب سیوریج کے پانی سے ٹریفک کی روانی متاثرکراچی...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سٹی کونسل اجلاس کی کوریج کے لیے میڈیا کو خصوصی داخلہ پاس جاری کیا گیا ہے۔ پاس کے بغیر صحافیوںکو اجلاس کی کوریج سے روک دیا گیا، پہلے بلدیہ عظمی کراچی کے میڈیا دفتر سے انٹری پاس بنوانے کے لیے گیٹ پر موجود کے ایم سی کے ایک افسر میڈیا کے لوگوں کو ہدایت دیتے رہے۔جبکہ میڈیا گیلری میں پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو بغیر کسی انٹری پاس کے میڈیا گیلری میں آسانی سے آنے جانے کی سہولت موجود تھی۔سٹی کونسل اجلاس میں جب ان کی پارٹی کا یوسی چیئر مین خطاب کررہے ہوتے تو میڈیا گیلری میں موجود وہ کارکنان ان چیرمین...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اپریل 1973ء میں ملک کی دستور ساز اسمبلی کی طرف سے آئین پاکستان کی منظوری کی خبر کے حامل روزنامہ نوائے وقت کے تاریخ ساز شمار ے کو پارلیمنٹ ہاؤس کی پریس گیلری میں پورٹریٹ کی صورت میں آویزاں کر دیا گیا۔ پیر کو یہ پورٹریٹ پریس گیلری کی زینت بنا دی گئی،، پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے 10 اپریل 1973ء کو آئین پاکستان کی منظوری دی تھی اور صدر مملکت ذوالفقار علی بھٹو نے 12 اپریل کو اس کی توثیق کی اور آئین پاکستان کو 14 اگست 1973ء کو نافذ کیا گیا تھا، دستور ساز اسمبلی سے آئین پاکستان کی منظوری کی خبر نوائے وقت میں لیڈ سٹوری کے طور پر شائع ہوئی تھی۔...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے علاقے میں جاری خشک سالی کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ روزانہ 7 لاکھ آبادی کو پانی فراہم کر رہا ہے، تاہم پانی کی طلب اور دستیاب وسائل میں واضح فرق پیدا ہو چکا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کو یومیہ 50 ملین گیلن پانی درکار ہے، مگر خان پور ڈیم سے صرف 11.28 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹیوب ویلز سے 1.5 ملین گیلن پانی دستیاب ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر بورڈ کے پاس صرف 12.81 ملین گیلن پانی موجود ہے، جو ضرورت سے کہیں کم ہے۔پانی کی قلت کے باعث کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے عوام سے اپیل...
