Islam Times:
2025-11-16@16:27:23 GMT

وزیراعظم پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

وزیراعظم پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

وفاقی حکومت کے حکام کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں کینٹ اسٹیشن کراچی کی اَپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ وفاقی حکومت کے حکام کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں کینٹ اسٹیشن کراچی کی اَپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی وزیراعظم کو ریلوے کی جانب سے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر جدید سہولیات کی فراہمی سے آگاہ کریں گے۔ ریلوے حکام نے کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش منصوبے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اردن کے شاہ عبداللہ دوئم دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین 15 اور 16 نومبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کوجاری بیان کے مطابق اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور اردن کے تعلقات کی تزویراتی سمت کو مزید مستحکم کرنے اور سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں ایک جامع اور وسیع البنیاد شراکت داری کو شامل کرتے ہوئے انہیں آگے گامزن کرنے کا کام کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین صدر مملکت اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ بیان کے مطابق دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، شاہ عبداللہ دوئم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازنے کی خصوصی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔ شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین کا دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہ،سہولیات کا معائنہ
  • وزیر ریلویز حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہ
  • وزیر اعظم شہبازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
  • وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
  • اردن کے شاہ عبد اللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے کے لیے پاکستان پہنچ گئ
  • اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوئم دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے