اردن کے شاہ عبداللہ دوئم دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین 15 اور 16 نومبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کوجاری بیان کے مطابق اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور اردن کے تعلقات کی تزویراتی سمت کو مزید مستحکم کرنے اور سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں ایک جامع اور وسیع البنیاد شراکت داری کو شامل کرتے ہوئے انہیں آگے گامزن کرنے کا کام کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین صدر مملکت اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ بیان کے مطابق دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، شاہ عبداللہ دوئم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازنے کی خصوصی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔ شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین کا دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB
— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز