جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس شہرام سرور پیر کو سماعت کریں گے، جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی رشوت کیس: این سی سی آئی کے گرفتار 7 افسران مستعفی

درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو بیرون جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست جسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی سی آئی اے ڈکی بھائی

پڑھیں:

جاپان تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے ، چینی وزارت خارجہ

جاپان تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی حکومت کی جانب سے ایوارڈز کی تقریب کے انعقاد کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین پہلے ہی اس معاملے پر اپنا موقف واضح کر چکا ہے۔
جاپانی حکومت نے “تائیوان کی علیحدگی ” کی وکالت کرنے والوں کو تمغے دینے پر اصرار کیا ہے جو تائیوان کے معاملے پر جاپان کا ایک اور غلط اقدام ہے، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ، چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد اور جاپان کی بنیادی ساکھ سے متعلق ہے اور یہ چین کے لئے ایک ” ریڈ لائن”ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے تاریخی جرائم پر غور کرے، چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کے متعلقہ اصولوں اور ان کی روح کی پاسداری کرے، ون چائنا پالیسی پر عمل درآمد کا مظاہرہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اختیار کرے ،اور تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل میں محتاط ر ہتے ہوئے تائیوان کی علیحدگی کے حامیوں کی کسی بھی حمایت سے باز رہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی میڈیا نے عالمی سطح پر ہندو انتہا پسندی کی تشہیر کو بے نقاب کردیا
  • اسلام آباد کچہری حملہ: بڑی پیشرفت، سہولت کار گرفتار
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے سعودی عرب میں پاپ اپ پارک کھول لیا
  • NCCIA کے اسلام آباد اور لاہور کے نامزد ملزمان کیخلاف بڑی پیشرفت
  • جاپان تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے ، چینی وزارت خارجہ
  • راولپنڈی میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
  • کیا شہناز گل اور شبمن گل بہن بھائی ہیں؟ اداکارہ نے وضاحت کردی
  • کیا شہناز گِل اور شبھمن گل بہن بھائی ہیں؟
  • پاک سعودی اقتصادی تعاون کیلئے پنجاب حکومت کی اہم پیشرفت، اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل