رمضان المبارک اور عیدالفطر 2026 کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پاکستان میں رمضان المبارک 20 فروری بروز جمعہ جبکہ عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
معروف اخبار’ گلف نیوز‘ نے فلکیاتی ماہرین کے اندازوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ متحدہ امارات میں عید الفطر 2026 کی ممکنہ تاریخ جمعہ، 20 مارچ ہوگی۔ یہ پیش گوئی امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے جاری کی ہے۔
رمضان کا آغاز کب؟ابراہیم الجروان کے مطابق رمضان 1447 ہجری کا چاند منگل، 17 فروری 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے۔ تاہم اس شام چاند دیکھنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
فلکیاتی حساب کے مطابق رمضان کا آغاز جمعرات، 19 فروری 2026 سے متوقع ہے جبکہ رمضان المبارک 30 دن کا مکمل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
حتمی تاریخ کا اعلان کب؟اگر فلکیاتی پیش گوئیاں درست رہیں تو یکم شوال اور عید الفطر جمعہ، 20 مارچ 2026 کو ہوگی۔
اس تناظر میں پاکستان میں رمضان المبارک 20 فروری بروز جمعہ جبکہ عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
تاہم اصل تاریخوں کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے چاند دیکھنے کے بعد ہی ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رمضان المبارک 2026 کا چاند عید الفطر 2026 کا چاند.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک 2026 کا چاند عید الفطر 2026 کا چاند
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔