امام جعفر صادق علیہ السلام سے بھی روایات نقل ہوئی ہیں، مثلاً یہ کہ جو شخص سورۂ صافات کو جمعے کے دن پڑھے، وہ ہمیشہ اللہ کی حفاظت اور اس کی امان میں رہے گا۔ دنیاوی زندگی میں آفات و بلا سے محفوظ رہے گا، اللہ اس کی روزی میں فراخی عطا کرے گا، ظالم حکمرانوں، شیطان، اور دشمن اس کے مال، اولاد اور جسم کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سورۂ صافات، جو روز جمعہ تلاوت کے لئے تاکید کی گئی ہے، اس سورت کو آیت اللہ فاطمی‌ نیا ’’عجیب الٰہی راز‘‘ کہہ کر یاد کرتے تھے، سورۂ صافات قرآن کی 37ویں سورت، جس کی تلاوت انسان کو جمعے کے دن بے شمار برکتوں سے نوازتی ہے۔ سورۂ صافات کے فضائل اور اسے مختلف اوقات میں پڑھنے کے بارے میں بے شمار روایات موجود ہیں، جن میں سے ہر ایک اپنی مخصوص برکتیں اور اثرات رکھتی ہے۔ تاہم، جمعے کے دن اس سورت کی تلاوت کو خاص طور پر زیادہ تاکید کے ساتھ سفارش کیا گیا ہے، اور اس کی برکتیں اس قدر عظیم بیان ہوئی ہیں کہ اسے بعض اوقات “ایک الٰہی راز“ بھی کہا جاتا ہے۔

آیت اللہ فاطمی‌ نیا، استادِ اخلاق و عرفان، فرماتے ہیں کہ سورۂ صافات ایک عجیب سورت ہے، اور میں آپ کو اپنے دینی بھائی کے طور پر نصیحت کرتا ہوں کہ اسے ضرور پڑھا کریں، خاص طور پر جمعے کے دن۔ میرے والد ولیِ خدا تھے۔ وہ سخت گیر بالکل نہیں تھے، نہ یہ پوچھتے تھے کہ فلاں مستحب پڑھا یا فلاں کام کیا یا نہیں، لیکن سورۂ صافات کو جمعے کے دن پڑھنا انہوں نے مجھ پر لازم کر رکھا تھا۔ وہ کہتے تھے کہ اسے ضرور پڑھا کرو، یہ بہت عجیب ہے، اس میں ایک راز ہے، جب خود پڑھو گے تو سمجھ جاؤ گے۔ 

یہ قرآن کی سینتیسویں سورت ہے، ۱۸۲ آیات پر مشتمل ہے۔ شاید اسے پڑھنے میں صرف پندرہ منٹ لگیں، یا اس سے بھی کم، لیکن اس کی برکتیں بے شمار ہیں۔ بعض روایات میں تو اس کی کچھ آیات خاص مقاصد کے لیے بھی تجویز کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر سورۂ صافات کی تلاوت جمعے کے دن ایسی ہے جیسے ایک تیر سے سو نشانے لگ جائیں۔ اس قدر فضیلت کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص جمعے کے روز سورۂ یٰس اور صافات پڑھے اور اس کے بعد دعا کرے، اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو قبول فرماتا ہے۔ (الدرّ المنثور، ج ۵، ص ۲۷۰) آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ جو سورۂ صافات کو جمعے کی شام پڑھ لے، اللہ تعالیٰ اسے جنّ و شیطان کی تعداد کے برابر دس نیکیاں عطا فرماتا ہے، شیطانوں کو اس سے دور کرتا ہے، شرک سے پاک ہو جاتا ہے، اور اس کے دو فرشتے (نگہبان) قیامت کے دن اس کے حق میں گواہی دیں گے کہ وہ انبیائے الٰہی پر ایمان رکھتا تھا۔ (مجمع البیان، ج ۸، ص ۲۹۳)۔

 امام جعفر صادق علیہ السلام سے بھی روایات نقل ہوئی ہیں، مثلاً یہ کہ جو شخص سورۂ صافات کو جمعے کے دن پڑھے، وہ ہمیشہ اللہ کی حفاظت اور اس کی امان میں رہے گا۔ دنیاوی زندگی میں آفات و بلا سے محفوظ رہے گا، اللہ اس کی روزی میں فراخی عطا کرے گا، ظالم حکمرانوں، شیطان، اور دشمن اس کے مال، اولاد اور جسم کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ اور اگر وہ اسی دن یا جمعہ کی رات وفات پا جائے تو اللہ اسے شہید شمار کرے گا، قیامت کے دن شہیدوں کے زمرے میں رکھا جائے گا، اور جنت میں بھی اس کا درجہ شہیدوں کے برابر ہوگا۔ (ثواب الاعمال، ص ۱۱۲)

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سورۂ صافات کو جمعے کو جمعے کے دن اور اس رہے گا

پڑھیں:

فخر ممتاز میتلا ایم ڈبلیو ایم سیداں والی کھوئی کے یونٹ صدر منتخب 

 ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم نے کہا کہ پاکستان ایک نئے بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، سرحدیں پہلے غیرمحفوظ ہیں، دشمن اپنی ناپاک عزائم کر رہا ہے ہمیں قومی وحدت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، 27ویں آئینی ترمیم ملک کے مفاد میں نہیں، یہاں چند افراد کو نوازنے کے لیے سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں آزاد خارجہ پالیسی کے خواہاں ہیں، بدقسمتی سے ہمارے پالیسی ساز ادارے قومی مفاد کے بجائے شخصی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں، 27ویں آئینی ترمیم ملک کے مفاد میں نہیں، یہاں چند افراد کو نوازنے کے لیے سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں سیداں والی کھوئی یونٹ کی تنظیم سازی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مہر فخر ممتاز میتلا کو متفقہ طور پر یونٹ صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر مہر خضر عباس، ملک شاہ زیب مہے، قاضی اکبر حسین، شاکر حسین میتلا، ناصر عباس جعفری اور دیگر موجود تھے۔ عون رضا انجم نے مزید کہا کہ پاکستان ایک نئے بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، سرحدیں پہلے غیرمحفوظ ہیں، دشمن اپنی ناپاک عزائم کر رہا ہے ہمیں قومی وحدت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ 

متعلقہ مضامین

  • دل کے امراض اور فالج کا خطرہ کم کرنے والی دوا ایجاد
  • ممبئی، سینئر ترین اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں چل بسیں
  • یومیہ ایک کپ کافی پینا دل کے لئے مفید اور مددگار،نئی تحقیق
  • ڈپریشن کی چھٹی،کراچی کی ہونہارطالبات نے اینٹی ڈپریشن چشمہ ایجاد کر لیا
  • فخر ممتاز میتلا ایم ڈبلیو ایم سیداں والی کھوئی کے یونٹ صدر منتخب 
  • خبردار! یہ صرف سر درد نہیں؛ مائیگرین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معذور کرنے والی بیماری قرار
  • ایم ڈی کیٹ پالیسی میں اچانک تبدیلی ، پی ایم ڈی سی سے جواب طلب
  • کوئٹہ تا پشاور: جعفر ایکسپریس پانچویں روز بھی معطل
  • ہانگ کانگ سے اسمگل کی جانے والی 79 کلو چاندی ضبط