گفتگو کے اختتام پر عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والے دور میں بھی ہم ایرانی برادران کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ اور علاقائی تعلقات مضبوط تر بنانے کے خواہاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات کا شاندار انعقاد اس عظیم ملت کی شان و بلند مرتبہ حیثیت میں اضافہ ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے عراق کے وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے عراق میں حال ہی میں ہونے والے شکوہ مند اور پُرسکون پارلیمانی انتخابات کو ایک عظیم کامیابی اور عراق کی برادر، عزیز اور دوست ملت کی عظمت و وقار میں اضافہ قرار دیا۔

ایرانی صدر نے ان انتخابات میں السودانی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے آنے والے دور میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی تعاون پہلے سے زیادہ مخلصانہ، گہرے اور وسیع ہوں گے۔ عراق کے وزیراعظم نے جواب میں ڈاکٹر پزشکیان کی فون کال اور برادرانہ مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں اقوام کے قریبی رشتے اور ایرانی بھائیوں کی جانب سے ملتِ عراق کی سعادت اور کامیابی کے لیے خصوصی توجہ کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات 2003 میں عراق کے سیاسی نظام کی تبدیلی کے بعد چھٹا پارلیمانی انتخاب تھا، جو پورے ملک میں شفاف، پُرسکون اور کامیاب رہا۔ محمد شیاع السودانی نے اس انتخابات کی سب سے اہم کامیابی یہ قرار دی کہ 2015 کے بعد سے اب تک عوام کی سب سے زیادہ شرکت دیکھنے میں آئی، جو عراق کے سیاسی نظام پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتِ عراق نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ اپنے حاصل کردہ جمہوری تجربے اور نظام پر قائم اور وفادار ہیں، امید ہے کہ ان انتخابات کے نتائج عراق کی تعمیر و ترقی کے جاری سفر میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ گفتگو کے اختتام پر عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والے دور میں بھی ہم ایرانی برادران کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ اور علاقائی تعلقات مضبوط تر بنانے کے خواہاں ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عراق کے عراق کی کہا کہ

پڑھیں:

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 

پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے  میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی  کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار