2025-11-15@08:24:40 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«آئی ایس او پاکستان منتخب کیا گیا ہے»:

    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کابل میں سٹرائیک کے حوالے سے صحافی کے سوال پر جواب دیدیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال وجواب کے سلسلے میں صحافی نے سوال کیا کہ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے اورمختلف جگہوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان نے کابل میں 4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے،جس میں ایک خارجی بھی مارا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے کیلئے بیس آف آپریشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،اس کے ثبوت بھی موجود ہیں شواہد بھی موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کے جان ومال کی...
    پاکستان، چین، ایران اور روس نے ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کو ایک آزاد، متحد اور پُرامن ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلامیہ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے چار فریقی اجلاس کے بعد جاری کیا گیا جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر روس کی دعوت پر منعقد ہوا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک معاشرہ قائم کرنا خطے کے امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ فریقین نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کریں۔ شرکاء نے افغانستان کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران کو پر امن مقاصد کیلئے جوہری توانائی کے حصول کا حق حاصل ہے، پاکستان ایران کے اصولی مؤقف کے ساتھ کھڑا ہے۔  ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران کے صدر اور وفد کو پاکستان خوش آمدید کہتے ہیں، صدر مسعود پزشکیان پہلی بار پاکستان تشریف لائے ہیں، پہلی بار پاکستان آمد پر آپ اور آپ کے وفد کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا  انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا انتہائی برادر اور دوست ملک ہے، ایرانی صدر کے ساتھ باہمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    سینئر رہنما متحدہ قومی مومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق—فائل فوٹو متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھی علی عدیل کو گھات لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے خلاف مظاہرے شرپسندی تھے، فاروق ستارفاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ایم این ایز،ایم پی ایز کا اجلاس علامت ہے سب متحد ہیں، کامران ٹیسوری عوامی اور ایم کیو ایم کے گورنر ہیں اور رہیں گے۔ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور فوری طور پر ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ڈاکٹر فاروق...
    کراچی: ’’سر میچ کیوں نہیں ہو رہا‘‘ ایک کھلاڑی نے ٹیم منیجر سے پوچھا ’’وہ دراصل انڈیا نے اسٹیڈیم کے باہر ڈرون حملہ کیا تھا نہ اس لیے‘‘ اسے جواب ملا ’’ان کی ایسی کی تیسی، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، آپ حکام کو ہمارا  پیغام پہنچا دیں ہم کھیلنے کیلیے تیار ہیں‘‘ اس کھلاڑی نے جب یہ کہا تو دیگر نے بھی ’’ہاں ہاں ہم تیار ہیں کی آوازیں بلند کیں‘‘ یہ جذبہ دیکھ کر منیجر کی آنکھیں بھر آئیں اور انھوں نے جواب دیا ’’ہمارا کوئی مسئلہ نہیں لیکن غیرملکی کرکٹرز اور اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کا بھی تو سوچنا ہے، بزدل دشمن کہیں کوئی ایسی حرکت نہ کر دے جس سے  نقصان ہو اسی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد حالیہ دنوں میں گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق، 12 مئی کی رات 2 بجے "Aurangzeb" کے تلاش کے رجحان نے بلند ترین سطح پر پہنچ کر گزشتہ ہفتے کا سب سے اونچا پوائنٹ حاصل کیا۔اس کے بعد سے اب تک عوامی دلچسپی اسی طرح برقرار ہے جو ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ ایئر وائس مارشل کی سوشل میڈیا پر مقبولیت نیوز بریفنگ کے دوران دلچسپ انداز گفتگو، پیشہ ورانہ مہارت پرعبور اور پُرمزاح انداز کے باعث بڑھی ہے۔اس وائرل ویڈیو کلپ میں ایئر وائس...
    بی بی سی جنوبی ایشیاء کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان—فائل فوٹو امریکی ٹی وی سی این این کے بعد برطانوی ٹی وی بی بی سی کے صحافی نے بھی پاکستان کی بھارت پر برتری کے بارے میں بتا دیا۔برطانوی ٹی وی کے ریجنل ایڈیٹر جنوبی ایشیاء اینبرسن اتھرجان کا کہنا ہے کہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کے اندر حملہ کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کیسے ہوا؟ امریکی صحافی نے تفصیلات بتادیںامریکی صحافی کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت، پاکستان کے درمیان...
    ایران میں جاں بحق 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں،سکیورٹی کے سخت انتظامات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز بہاولپور(آئی پی ایس) ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔ ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پر لواحقین کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں خانقاہ شریف اور احمدپور شرقیہ روانہ کر دیا گیا۔ کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ انتظامی افسران موقع پر موجود رہے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ ذرائع کا...
۱