ایران میں جاں بحق 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں،سکیورٹی کے سخت انتظامات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز

بہاولپور(آئی پی ایس) ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔

ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

حکام کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پر لواحقین کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں خانقاہ شریف اور احمدپور شرقیہ روانہ کر دیا گیا۔

کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ انتظامی افسران موقع پر موجود رہے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میتوں کی آمد کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں فضا سوگوار ہو گئی۔ علی الصبح مرحومین کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس میں مقامی افراد سمیت سرکاری و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایران میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا تھا، جن کا تعلق بہاولپور ڈویژن سے تھا۔

حکومتِ پاکستان کی کوششوں اور سفارتی رابطوں کے بعد میتوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایران میں

پڑھیں:

21 سالہ ٹک ٹاک اسٹار اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں؛ موت کی وجہ سامنے آگئی

وسطی امریکی ملک ہنڈوراس میں معروف ٹک ٹاک اسٹار اور ٹی وی میزبان جینیفر نکول ریواس اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 21 سالہ جینیفر ہنڈوراس کے دارالحکومت ٹیگوسی گالپا کے ایک پُرتعیش علاقے میں رہتی تھیں۔

جینیفر نکول نہ صرف ایک سوشل میڈیا اسٹار تھیں بلکہ وہ سی ایچ ٹی وی چینل پر بطور میزبان بھی جلوہ گر ہوئیں۔

اپنی موت سے محض ایک دن قبل جینیفر نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ "پکل بال کورٹ" میں کھیل کی تیاری کرتی نظر آئیں۔

ان کی اچانک موت نے مداحوں اور ساتھی تخلیق کاروں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا۔ کئی مداحوں نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات بھیجے۔

مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جینیفر نکول مرگی کے مرض میں مبتلا تھیں اور باقاعدگی سے ادویات لے رہی تھیں۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں موت کو طبعی قرار دیا اور امکان ظاہر کیا کہ یہ واقعہ مرگی کے دورے کے باعث پیش آیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • اگر مجھے یا خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، ایمل ولی خان
  • بھارت کی معروف اداکارہ 94 برس کی عمر میں چل بسیں
  • 21 سالہ ٹک ٹاک اسٹار اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں؛ موت کی وجہ سامنے آگئی
  • پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، انتظامات مکمل کر لیے گئے
  • پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں
  • جاپان کا ورک ویزا، پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
  • شمع جونیجو کس وفد کے ساتھ اقوام متحدہ گئیں؟ اسحاق ڈار کی وضاحت
  • نیویارک: رن وے پر طیاروں میں تصادم
  • آشا بھوسلے کو عدالت سے انصاف مل گیا؛ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
  • ضلعی انتظامیہ کا شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، 671 رکاوٹیں ہٹا دی گئیں