خودکش حملہ آور کو آن لائن رائیڈر 200 روپے جوڈیشل کمپلیکس لایا
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے کے کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور جوڈیشل کمپلیکس تک کیسے پہنچا ؟ اس بات کا پولیس نے تحقیقات میں سراغ لگا لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے حملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس تک لانے والے موٹر سائیکل رائیڈر کو پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیے اسلام آباد، افغان و بھارتی پراکسی کا نشانہ، عدالت کے باہر پولیس گاڑی پر خودکش دھماکا، 12 شہید، 27 زخمیذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر نے حملہ آور کو 200 روپے میں کچہری تک پہنچایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کے گولڑہ تک پہنچنے سے متعلق بھی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان و بھارتی پراکسی نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کی عدالت کے باہر پولیس گاڑی پر خودکش دھماکا کیا جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہو گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمپلیکس حملہ ا ور
پڑھیں:
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس آج مکمل طور پر بند رہے گا
— فائل فوٹواسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس آج مکمل طور پر بند رہے گا۔
اسلام آباد بار کی جانب سے وکلاء، سائلین اور کلرکس کو جوڈیشل کمپلیکس نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر اور دیگر عہدیداروں نے وکلاء کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں آج ججز کے علاوہ تمام افراد کا داخلہ ممنوع ہے اور آج زیر سماعت ایک ہزار سے زائد کیسز کی سماعت بھی بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ہے۔
عدالتی عملے نے آج زیر سماعت تمام کیسز میں اگلی تاریخ دے دی اور کیسز کی اگلی تاریخ کے ساتھ کاز لسٹیں بھی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر لگا دی گئیں۔
اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے گزشتہ روز جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہڑتال کے باعث سائلین کا جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ ممنوع ہے اس لیے سائلین کو باہر سے ہی اگلی تاریخ پر پیش ہونے کی ہدایت دے دی گئی۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خود کش حملے کے بعد 3 روز کے سوگ اور 1 روز کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب دھماکے میں ایڈووکیٹ زبیر اسلم گھمن شہید جبکہ متعدد وکلاء اور سائلین زخمی ہوئے۔