شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا، کچن میں دفنا دیا، قاتلہ بیوی کے تہلکہ خیز انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
احمد آباد: بھارت میں ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور لاش اپنے ہی کچن میں دفنا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد میں 2015 میں محمد اسرائیل اکبر علی انصاری نامی شخص نے روبی نامی خاتون سے محبت کی شادی کی تھی۔ اسرائیل اکبر بطور مستری کام کرتا تھا اور اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ سرکھیج علاقے میں مقیم تھا۔
کچھ سال بعد روبی کے عمران واگھیلا نامی شخص سے تعلقات قائم ہو گئے۔ اسرائیل کو جب اس تعلق کا علم ہوا تو میاں بیوی کے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے۔ بعدازاں روبی نے اپنے عاشق عمران کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
پولیس کے مطابق ایک رات روبی نے عمران اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سوتے ہوئے شوہر پر چاقو سے حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ بعد ازاں ملزمان نے لاش کو کچن میں کھودے گئے گڑھے میں دفنا دیا، نمک چھڑک کر اوپر سے سیمنٹ اور ٹائلیں لگا کر کچن کو پہلے جیسا بنا دیا۔
یہ لرزہ خیز راز تقریباً ایک سال تک چھپا رہا۔ پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد عمران واگھیلا اور روبی کو گرفتار کیا گیا۔ دورانِ تفتیش عمران نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو مقامِ واردات پر پہنچایا، جہاں سے اسرائیل کی ہڈیاں اور بال برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق روبی نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ شوہر کے قتل کے بعد وہ سب کو بتاتی رہی کہ اسرائیل دبئی چلا گیا ہے۔ روبی نے کہا کہ "میں نے دو ماہ تک اسی کچن میں کھانا پکایا، جہاں میرے شوہر کی لاش دفن تھی، پھر عمران کے پاس جا کر رہنے لگی۔"
یہ انکشافات بھارتی عوام کو ہلا کر رکھ دینے والے ہیں، پولیس نے کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ مل کر کچن میں
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔