عمران خان کہتا ہے تم جتنی مرضی ترامیم کر لو میں تمہارا مقابلہ کروں گا،شہریار آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ آج مرد مجاہد عمران خان جس کا اللہ پر یقین ہے وہ کہتا ہے تم جتنی مرضی ترامیم کر لو میں تمہارا مقابلہ کروں گا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہاکہ آج یہ لوگ ’’میں‘‘میں مبتلا ہو چکے ہیں، ’’میں‘‘کےبارے میں علامہ اقبال نے فرمایا جو ’’میں‘‘میں پڑا اس نے شرک کیا،آج مرد مجاہد عمران خان جس کا اللہ پر یقین ہے وہ کہتا ہے تم جتنی مرضی ترامیم کر لو میں تمہارا مقابلہ کروں گا۔
سلمان آغا جہاں سے میچ لیکر گئے بہت مشکل تھا، دبائو کو بالکل قبول نہیں کیا، کامران اکمل
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ان کاکہناتھا کہ بڑی جماعتوں کو ڈلیوری کی سیاست پر یقین رکھنا ہوگا،یہ قوم پہلے دن سے تکلیفوں سے گزر رہی ہے،آج جلد بازی میں اپنی ذات کی حفاظت کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں،یہ بھول گئے ہیں بڑے حکمران اور قومیں آئیں اور مٹ گئیں،حکمران طبقے نے ذاتی مفادات ملکی مفادات سے بڑھ کر سمجھ لئے ہیں،26ویں ترمیم میں تین تین ارب ایک ایم این اے کو خریدنے کیلئے تھے،این ایف سی پر عملدرآمد نہیں ہورہا، بھارت افغانستان سے ملکر ہمیں غیرمستحکم کررہا ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔