Nawaiwaqt:
2025-11-12@05:37:14 GMT

حکومت اپنے مفادات کیلئے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے: حافظ نعیم

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

حکومت اپنے مفادات کیلئے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے: حافظ نعیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کر دیا گیا۔ حکومت اپنے مفادات کے لئے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی چھبیسویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری مبشر رحمن ایڈووکیٹ، نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈووکیٹ اور صدر اسلامک لائیرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، اور جماعت اسلامی کی جد وجہد ملک میں آئین و قانون کے تحفظ کے لئے ہے۔ اگر متفقہ آئین کو اسی طرح بازیچہِ اطفال بنایا جاتا رہا تو یہ قومی یکجہتی کے لئے خطرناک ہو گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

‏ 27ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان : فائل فوٹو 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، اپوزیشن ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کر دے۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ترمیم دینی، آئینی، جمہوری، سماجی اور سیاسی اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، جو نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی؟ ارکان کی خرید اور فروخت کرنے والےخود کو عوام کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے۔

متعلقہ مضامین

  • آئین کا حلیہ بگاڑ ناقومی یکجہتی کیلئے خطرناک ہوگا،حافظ نعیم
  • آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے تقرر کا اختیار وزیر اعظم کو دینا بڑا لمیہ ہوگا‘ حافظ نعیم
  • موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • خلفائے راشدین بھی عدالتوں میں پیش ہوئے، صدر مملکت مستثنیٰ کیوں؟ حافظ نعیم الرحمٰن
  • ترامیم کرکے آئین کا حلیہ بگاڑا جا رہا ہے، ہم اسے اصلی حالت میں بحال کریں گے، نعیم الرحمان
  • 27ویں آئینی ترمیم ہولناک ، ملک کیلئے تباہ کن ،حافظ نعیم
  • ‏ 27ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • صدر پاکستان کیلئے تاحیات استثنیٰ ہر اعتبار غلط و شرمناک ہے، حافظ نعیم الرحمنٰ