—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں ججز تعیناتی کے لیے ایگزیکٹیو کی عدلیہ سے مشاورت کو لازمی قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عمار سہری ایڈووکیٹ کی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے کے مطابق ریاست کے تین ستون مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ آزاد ہیں اور کسی کو دوسرے پر بالادستی حاصل نہیں، کوئی بھی قانون یا انتظامی عمل جو عدلیہ کی آزادی کو متاثر کرے وہ آئین سے متصادم اور باطل ہے۔

جسٹس بابر ستار نے فیصلے میں کہا ہے کہ ماتحت عدلیہ بھی اسی آئینی تحفظ کی حقدار ہے جو اعلیٰ عدلیہ کو حاصل ہے، ججز کی سروس کی شرائط میں آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور بیرونی دباؤ سے آزاد ہو کر اختیارات کا استعمال شامل ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججز تعیناتی میں وفاقی حکومت اپنے اختیارات اسلام آباد ہائی کورٹ سے مشاورت کے بعد استعمال کرے، اسلام آباد میں دوسرے صوبوں سے ڈیپوٹیشن پر لائے گئے ججز عدلیہ کی خودمختاری کو متاثر کرتے ہیں، عدالتی افسران کی تقرری، مدت ملازمت اور برطرفی کے لیے حکومت ترمیم کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ ترمیم تک کوئی بھی تقرری، ٹرانسفر یا برطرفی سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے ساتھ مشاورت سے ہوگی، سپریم کورٹ یا اسلام آباد ہائی کورٹ کی مشاورت کے بغیر تقرری، ٹرانسفر یا برطرفی غیرقانونی تصور ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون و انصاف اور کابینہ ڈویژن کو فیصلے کی نقول بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 9 اور 25 کے تحت شہریوں کو انصاف تک رسائی کا حق حاصل ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی کورٹ

پڑھیں:

اسلام آباد خود کش حملے کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک اور 27 سے زائد زخمی ہونے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں فوری طور پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

اسی روز جنوبی وزیرستان کے وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو پاک فوج نے ناکام بنایا، جس کے بعد ملک بھر میں سیکورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔

پنجاب حکومت نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے حساس علاقوں میں پولیس اور ریسکیو فورسز کی تعیناتی بڑھا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ڈرون پولیسنگ اور نیا مربوط سیکیورٹی اینڈ آرمز ریگولیشن سسٹم منظور

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے حملوں کے فوری بعد صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

حساس، اہم اور لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد جیسے گنجان آباد شہروں میں سیکیورٹی بڑھانے، چیک پوائنٹس کے قیام اور سیکورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

لاہور میں آئی جی آفس، سی پی او آفس، ججز، وکلا، عدالتی عمارتوں اور ان کے راستوں کی خصوصی حفاظت کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، لاہور میں داتا دربار، پاکپتن، بابا فرید اور قصور میں بلھے شاہ کے دربار پر بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب: کرکٹ سیریز کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت

آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

انتہا پسندی اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی، مربوط اور فعال اقدامات اٹھانے پر تاکید کی گئی ہے، جن میں اضافی پٹرولنگ اور سرچ آپریشنز شامل ہیں۔

پنجاب میں پہلے سے دفعہ 144 نافذ ہے، صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے پنجاب میں 436 سرچ آپریشنز کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا غیر متوقع فیصلہ، گیلانی برادران کو فراہم کردہ 9 سالہ سیکیورٹی واپس لے لی

دوسری طرف پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری کرکٹ سیریز کے پیش نظر بھی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے؛ راولپنڈی میں کرکٹ اسٹیڈیم اور دیگر مقامات پر بھی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت اور افغان حکومت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور خودمختار ملک ہے اور دیگر ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے، مگر اپنی قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد اکچہری پنجاب دہشت گرد سیکیورٹی عظمیٰ بخاری محکمہ داخلہ ہائی الرٹ وانا کیڈٹ کالج

متعلقہ مضامین

  • ججز کی تعیناتی کے لیے عدلیہ سے مشاورت لازمی قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز تقرری کیلئے ایگزیکٹو کی عدلیہ سے مشاورت لازمی قرار دیدی
  • اسلام آباد میں خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کی تشکیل پر اہم فیصلہ جاری
  • اسلام آباد خود کش حملے کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • اسلام آباد میں ججز تعیناتی کیلئے ایگزیکٹو کی عدلیہ سے مشاورت لازمی قرار، فیصلہ جاری 
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری
  • جسٹس اطہر کا چیف جسٹس کو خط، عوامی رائے کو دبانے کیلئے سپریم کورٹ کے استعمال پر اظہار افسوس
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا فیصلہ معطل
  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل کے لیے تیاریاں تیز