وزیرداخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی سے متعلق گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سری ویراتنے نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مینجرز، پی سی بی کے سی او او سمیر احمد، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔
اس موقع پر چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس نے سری لنکن ہائی کمشنر کو سری لنکا کرکٹ ٹیم کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے
سری لنکن ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور حکومتِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے اسٹیٹ گیسٹ ہیں، اور ان کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد دھماکے پر عالمی برادری کاپاکستان سے یکجہتی کا اظہار
سری لنکا کے ہائی کمشنر نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی کمشنر سری لنکا کا اظہار
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔