اسلام آباد(نیوز ڈیسک) منگل کو جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق 7 افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پمز انتظامیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جن میں وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ 10 شہدا کی شناخت ہوچکی ہے اور تاحال 2 کی شناخت نہیں ہوسکی، 36 زخمیوں کو پمزاسپتال لایا گیا اور 18 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، 14 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پمز اسپتال کے ڈاکٹر مبشر کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریڈ زون میں سکیورٹی سخت

دوسری جانب اسلام آباد کچہری میں دھماکے کے بعد ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے مرکزی گیٹ پر رک کر سکیورٹی کا جائزہ لیا جہاں انہوں نے ہائیکورٹ کے دوسرے گیٹ پر بھی پولیس کی گاڑی کھڑی کرنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےباہر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے تحلیل کرنے کا حکم، ڈویژن بنچ نے معطل کردیا

اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد ارباب طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا سنگل بنچ کا آرڈر معطل کر دیا۔ عدالت نے استفسار کیاکہ جس کیس میں سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا آرڈر جاری ہوا اس میں استدعا کیا تھی؟، جس پر فریقین کے وکلاء نے کہاکہ ہماری درخواست میں رائٹ آف وے چارجز ختم کرنے کی استدعا گئی تھی، عدالت نے استفسار کیاکہ کیا آپ سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کے فیصلے کا دفاع کریں گے؟، جس پر وکلاء نے کہاکہ نہ ہماری استدعا تھی کہ سی ڈی اے کو تحلیل کریں، نہ اس فیصلے کا دفاع کریں گے۔ عدالت نے بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکا، زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے نوجوان کی ویڈیو وائرل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے تحلیل کرنے کا حکم، ڈویژن بنچ نے معطل کردیا
  • اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا( 12 افراد شہید، 30زخمی)
  • اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
  • دہشتگرد حملوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں ہوگا، اعظم نذیر تارڑ کی اسلام آباد دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
  • اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
  • اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
  • اسلام آباد کچہری کےباہر دھماکا، 12 افراد شہید، مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے‘ شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز